Wed, 09 Nov 2022 11:26:44
منگل کو دیر رات یعنی صبح تقریبا دو بجے کے قریب دہلی-این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث نیپال میں مکان گرنے سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ ری ایکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 11:01:09
راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا پیر کے روز ہی مہاراشٹر پہنچ چکی ہے اور آج انھوں نے بھارت یاتریوں کے ساتھ اس یاترا کو مزید آگے بڑھایا۔ ناندیڑ ضلع میں آج صبح راہل گاندھی نے گرو نانک دیو جی کی جینتی پر یادگری صاحبزادے بابا جوراور سنگھ جی فتح سنگھ جی گرودوارہ پہنچے۔ اس دوران راہل گاندھی سکھوں کی پگڑی میں نظر آئے۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 22:49:52
سابق وزیر مالیات اور راجیہ سبھا رکن پی چدمبرم نے منگل کے روز گجرات کے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ کانگریس کو ووٹ دیں۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس ہی ہے جو بی جے پی سے بہتر کام کرتی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یاد دلایا کہ کانگریس نے 1960 سے 1995 تک ایک ترقی یافتہ گجرات کی بنیاد رکھی تھی۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 21:18:18
مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹیشن نتن گڈکری 7 نومبر کو ایک تقریب کے دوران عوام سے معافی مانگتے ہوئے نظر آئے۔ یہ معافی انھوں نے اس لیے مانگی کیونکہ مدھیہ پردیش میں انھوں نے سڑکوں کی حالت انتہائی خراب دیکھی اور اس سے انھیں بہت مایوسی ہوئی۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 21:12:43
نوٹ بندی کی آج چھٹی سالگرہ ہے۔ 6 سال قبل آج ہی کے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی کا اعلان کرتے ہوئے 500 روپے اور 1000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نوٹ بندی کے 6 سال گزر جانے کے بعد وزیر اعظم مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی کے لیڈران اس کا تذکرہ بھی نہیں کرتے۔ لیکن جب نوٹ بندی کا اعلان ہوا تھا تو اس وقت اس کے فائدے شمار کراتے نہیں تھکتے تھے۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 21:05:14
رواں ماہ کا آئندہ عشرہ بینکنگ نظام کے لیے کچھ مشکل بھرا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 19 نومبر کو پورے ملک کے بینک ملازمین ہڑتال پر رہیں گے۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 20:38:49
کرناٹک پولیس نے ایک اہم پیش رفت میں پیر کو کہا کہ جیل میں قید عصمت دری کے ملزم لنگایت سنت شیومورتی موروگا شرنارو کے خلاف تحقیقات کے دوران الزامات کو برقرار رکھا گیا ہے۔ چتردرگا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے پرشورام نے کہا کہ کلیدی ملزم کے ساتھ خاتون ہاسٹل کی وارڈن رشمی اور ایک اور شخص پرم شیوایا کے خلاف بھی الزامات برقرار رکھے گئے ہیں۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 20:30:58
ملک میں فضائی آلودگی کی سطح میں بہت زیادہ بہتری نظر نہیں آ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ درریں اثنا، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بہار کا کٹیہار ملک کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سر فہرست ہے۔
View more