Tue, 08 Nov 2022 12:55:02
تمل ناڈو کے کنیاکماری سے شروع ہوئی کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ نے 7 نومبر کی دیر شام مہاراشٹر میں قدم رکھا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی یہ یاترا 61ویں دن مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع کے دیگلور میں پہنچی جہاں سبھی بھارت یاتریوں کا عوام نے پرخلوص استقبال کیا۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 12:52:00
سپریم کورٹ نے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی سے سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو نااہل قرار دینے کے معاملے میں ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اتر پردیش کے سابق وزیر اعظم خان کی عرضی پر ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے کی اگلی سماعت کی اگلی تاریخ 13 نومبر مقرر کی ہے۔
View more
Tue, 08 Nov 2022 12:45:55
تعلیمی اعتبارسے بھٹکل جیسی زرخیز سر زمین پر اسکولوں اور مدارس سے بھرپور علمی ماحول میں صحت و تعلیم سے محروم معذور بچوں کی ٹریننگ وتربیت کے ذریعہ ایک خلا کو پر کرنے کے مقصد سے الکوثر فاؤنڈیشن اورادارہ تربیت اخوان بھٹکل کی طرف سے کل بروز بدھ 9/نومبر کو ایک اہم سیمینارمنعقد کیا گیا ہے
View more
Mon, 07 Nov 2022 20:49:50
صدر کانگریس کے صدرملکارجن کھرگے نے 2016 کی نوٹ بندی کے سلسلہ میں مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) زیر قیادت حکومت پر پھر سے حملہ کیا اور اسے حکمراں پارٹی کی سب سے بڑی ناکامی قرار دیا۔
View more
Mon, 07 Nov 2022 20:46:10
ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ہندوستان میں 90 فیصد سے زائد ملازمین کو فارغ کردیاہے۔ ایک امریکی جریدے کے مطابق ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نظام سنبھالتے ہی بلو ٹک سبسکرپشن عائد کرنے کے ساتھ ہی چند بڑے اقدامات کئے ہیں۔
View more
Mon, 07 Nov 2022 20:41:16
ملک میں ای ڈبلیو ایس ریزرویشن جاری رہے گا۔ سپریم کورٹ میں 5 ججوں کی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے 3-2 سے اہم فیصلہ سنایا۔ سی جے آئی یو یو للت کی سربراہی والی بنچ نے اقتصادی بنیادوں پر ریزرویشن کے مودی حکومت کے فیصلے پر مہر ثبت کردی ہے۔
View more
Mon, 07 Nov 2022 20:37:42
گجرات ہائی کورٹ نے موربی حادثے پر گجرات حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے جواب طلب کیا ہے۔ گجرات حکومت سے 14 نومبر تک جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ موربی میونسپلٹی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 07 Nov 2022 20:32:28
کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے پیر کو مبینہ نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کے سامنے پیش نہ ہونے کی بات تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی ایجنسی کے سامنے خود کو دستیاب کرانے کے لئے اپنی پہلے سے طے شدہ سیاسی مجبوریوں کے سبب دو ہفتے کا وقت مانگیں گے۔
View more
Mon, 07 Nov 2022 20:26:22
ای ڈبلیو ایس یعنی اقتصادی طور پر کمزور طبقہ کو ریزرویشن دیئے جانے کو سپریم کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں درست قرار دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy