Thu, 10 Nov 2022 21:44:01
سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ وہ وارانسی کی گیانواپی مسجد میں 'شیولنگ' ہونے کا دعویٰ کیے جانے کے بعد علاقے کی حفاظت سے متعلق عبوری حکم میں توسیع کے معاملے پر جمعہ کو سماعت کرے گا۔
View more
Thu, 10 Nov 2022 21:40:25
ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ میں اب 2 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور مرکزی سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں پوری طرح تیار ہیں۔ ریاست میں پرامن پولنگ کے انعقاد کے لیے مرکز کی طرف سے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 67 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ان میں تقریباً 6700 جوان شامل اور سی آر پی ایف کی 15 کمپنیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔
View more
Thu, 10 Nov 2022 21:35:47
آرتھر روڈ سنٹرل جیل (اے آر سی جے) کی سلاخوں کے پیچھے 101 دن گزارنے کے بعد رہا ہونے والے شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے جمعرات کو کہا کہ یہ ایک مشکل وقت تھا۔ پرسکون نظر آنے والے راؤت نے کہا ’’میں قید تنہائی میں تھا۔ باہر کی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔ مجھے خود سے یا جیل کی دیواروں سے بات کرنی تھی۔ میں نے 3 ماہ سے زیادہ عرصے میں پہلی بار گھڑی پہنی۔‘‘
View more
Thu, 10 Nov 2022 21:31:39
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت والی حکومت اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیتی اور عوام کی آواز کو دبانے کا کام کرتی ہے۔
View more
Thu, 10 Nov 2022 21:23:28
دہلی-این سی آر میں ماحولیاتی آلودگی سے سبھی پریشان ہیں۔ حالانکہ حالات کچھ بہتر ضرور ہوئے ہیں اور اسکول و کالج کھولنے کا اعلان بھی ہو چکا ہے، لیکن کسانوں کے ذریعہ لگاتار پرالی جلائے جانے کے سبب ہوا زہریلی ہو رہی ہے۔
View more
Thu, 10 Nov 2022 10:31:20
کرناٹک میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی آئی)بھٹکل میں سرگرم ہوگئی ہے اورانتخابی تیاریوں میں جٹ گئی ہے۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی کے نیشنل جنرل سکریٹری الیاس تھمبے بدھ کو بھٹکل پہنچے اور اپنے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انتخابی تیاریوں کے تعلق سے ضروری ہدایات دیں
View more
Wed, 09 Nov 2022 20:48:18
ملالی مسجد تنازعہ کے تعلق سے واراناسی گیان واپی معاملہ کے طرز پر سروے کروانے کے لئے وشوا ہندو پریشد نے عدالت میں جو عرضی داخل کی تھی اسے تھرڈ ایڈیشنل سوِل کورٹ نے منظور کر لیا اور مسجد کمیٹی کی طرف سے اس عرضی کو نامنظور کرنے اور مسجد کی تعمیر نو پر لگے ہوئے اسٹے کو ختم کرنے کی جو درخواست دی گئی تھی اسے مسترد کر دیا ۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 20:39:28
پاکستانی کپتان بابر اعظم (53 رن) اور محمد رضوان (57 رن) کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں بدھ کو آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy