Wed, 09 Nov 2022 20:17:51
کیرالہ کی کابینہ نے بدھ کے روز گورنر عارف محمد خان کو ریاست کی یونیورسٹیوں کے چانسلر کے عہدے سے ہٹانے کے لئے ایک آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنور یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ وجین کے پرسنل سکریٹری کے کے راگیش کی اہلیہ پریا ورگیز کی تقرری پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے دونوں لیڈران کے درمیان کافی وقت سے تنازعہ چل رہا ہے۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 13:14:23
ایپ پر مشتمل آٹو رکشا خدمات کو مناسب کرایہ عائد کرنے کے سلسلہ میں ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو اولا اور اوبر کمپنیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے فیصلہ لینے دوبارہ4ہفتوں کا وقت دیا ہے۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 13:09:50
ریاستی محکمہ صحت نے ایک نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ ایمرجنسی کے دوران سرکاری اسپتال آنے والے مریضوں کو بغیرکسی دستاویزات کے پہلے علاج کیا جائے۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 12:59:09
مرکزی وزارت داخلہ نے ایک بارپھر نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کے معاملے کو اچھالنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی سالانہ رپورٹ میں اس بات پر زوردیا ہے کہ لوگوں کی پیدائش، اموات اورہجرت کی وجہ سے آبادیات پر جو اثر پڑا ہے اس کی نشاندہی کرنے کے مقصد سے ملک کے آبادی رجسٹر کو اپ ڈیٹ کرنے کی فوری ضرورت ہے -
View more
Wed, 09 Nov 2022 12:47:14
ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش بھر میں غیر تسلیم شدہ مدارس کے جاری سروے کے درمیان، یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے ذریعے سنی اور شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے زیر انتظام جائیدادوں کے سروے کا حکم سے کھلبلی مچ گئی تھی،لیکن بار سوخ ذرائع کے مطابق مہاراشٹر حکومت بھی یوپی کی یوگی آ دتیہ ناتھ حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہی کام کرنے جارہی ہے،بلکہ ممبئی پولیس نے اس کی شروعات کر دی ہے -
View more
Wed, 09 Nov 2022 12:34:06
حق معلومات قانون کے تحت ایک جواب میں انکشاف کیاگیاہے کہ2020-21،2019-20 اور 2022-21 کے دوران2000ہزارروپے کے کوئی نئے کرنسی نوٹ نہیں چھاپے گئے۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 12:30:32
ترنمول کانگریس نے سی اے اے کے بارے میں حالیہ تبصرہ پر وزیراعظم نریندرمودی کو آج نشانہ تنقید بنایا اورکہاکہ یہ ایک جھوٹ ہے جس کا مقصد گجرات اسمبلی انتخابات اورلوک سبھا انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ کہانی تیارکرنا ہے۔
View more
Wed, 09 Nov 2022 12:26:24
کرناٹک ہائی کورٹ نے آج ایک سیول عدالت کے حکم کے خلاف انڈین نیشنل کانگریس کی اپیل کوقبول کرلیا۔سیول عدالت نے کانگریس اوربھارت جوڑو یاترا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کومسدودکرنے کا حکم دیاتھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy