Sat, 17 Dec 2022 13:30:31
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کو اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ چین ملک میں گھس آیا ہے اور سرحد کے ساتھ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل علاقوں میں تعمیراتی کام کر رہا ہے لیکن حکومت اس کے بارے میں بحث کرانے کو تیار نہیں ہے۔
View more
Sat, 17 Dec 2022 13:26:58
سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کی اس نظرثانی درخواست کو خارج کر دیا ہے جس میں میں انہوں نے مئی میں دیے گئے عدالت عظمیٰ کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا تھا، جس میں گجرات حکومت کو 1992 کے جیل قوانین کے تحت 11 مجرموں کو رہا کرنے کی اجازت دی گئی گئی تھی۔
View more
Sat, 17 Dec 2022 13:17:08
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو ان 4 ملزمان کو بری کر دیا، جن پر 25 فروری 2020 کو جوہری پور پلیا علاقے میں فسادات کرنے والے ہجوم کا حصہ ہونے کا الزام تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج پلستیہ پرماچلا نے 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے سلسلے میں دنیش یادو، بابو، سندیپ اور ٹنکو کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ملزمین کے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوتے ہیں۔
View more
Sat, 17 Dec 2022 13:14:19
آندھرا پردیش میں وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کی پارٹی وائی ایس آر سی پی اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے حامیوں کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا ہے۔
View more
Sat, 17 Dec 2022 13:11:01
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی زیر صدارت جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ تقریباً چھ ماہ کے وقفے کے بعد ہفتہ کو یعنی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں ایک درجن سے زائد قواعد میں تبدیلی پر غور کیا جا سکتا ہے۔ وزارت خزانہ نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا کر کے جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کی اطلاع دی تھی۔
View more
Sat, 17 Dec 2022 13:05:33
بھارت جوڑو یاترا کے 100 دن مکمل ہونے پر راہل گاندھی نے جمعہ کو جے پور میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین مسلسل جنگ کی تیاری کر رہا ہے، جب کہ حکومت اسے سمجھنے کی بجائے سو رہی ہے۔
View more
Sat, 17 Dec 2022 12:57:38
ریاستی وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے ان سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کانگریس کو مہادائی معاملے پر بات کرنے کا اخلاقی حق ہی نہیں۔
View more
Sat, 17 Dec 2022 12:54:34
گلے اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کی طرف سے20حلقوں میں ٹکٹ دینے کے مطالبے پر کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مطالبے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
View more
Sat, 17 Dec 2022 12:43:08
لا پور کے سابق رکن اسمبلی،بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وی این پاٹل اور بی جے پی کے ایک اور لیڈر سرینواس بھٹ نے جمعرات کے روز کے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی)صدر ڈی کے شیو کمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy