Fri, 16 Dec 2022 22:04:28
منگلورو کی نئی بندرگاہ (این ایم پی) پر جاریہ موسم کے تیسرے کروز جہاز ”سلور اسپرٹ“ کی آمد ہوئی جس میں 450مسافرین اور عملے کے 300 ارکان سوار تھے۔ NMP اتھارٹی کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ مسافروں کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا جس میں یکشگانا سمیت مقامی لوک ثقافت کی نمائش کی گئی۔
View more
Fri, 16 Dec 2022 21:42:52
مشرقی فرانس میں لیون کے نواحی علاقے والکس این ویلن میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے جمعہ کو پانچ بچوں سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔
View more
Fri, 16 Dec 2022 21:33:12
ارجنٹائن اور فرانس کی ٹیمیں اتوار کو ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ٹائٹل میچ کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں اگر آپ اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو لگتا ہے کہ ارجنٹائن کا پلڑا بھاری ہے، لیکن موجودہ ورلڈ کپ کا فائنل جو بڑے اپ سیٹس کا گواہ ہے، یقینی ہے کہ ڈرامے سے بھرپور ہوگا۔
View more
Fri, 16 Dec 2022 21:27:49
مذہبی بنیاد پر جب ریزرویشن و ترقی میں برابری نہیں دی جارہی ہے اور مسلم و عیسائیوں کو صرف مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن سے محروم رکھا جا رہا ہے تو ایسے میں سوال یہ ہے کہ پھر یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنا کیسے مناسب ہوگا، یہ سوال پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے پوچھا ۔
View more
Fri, 16 Dec 2022 21:24:38
انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے آج 100 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ اس یاترا کے دوران راہل گاندھی نے 2800 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا اب تک ملک کی 7 ریاستوں سے گزر چکی ہے۔ ان میں تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا اس وقت راجستھان میں ہے۔
View more
Fri, 16 Dec 2022 21:00:42
وزیر صحت منسکھ لال مانڈویہ نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں روزانہ سات سے آٹھ لاکھ آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں اوراس کے ذریعہ ہر غریب کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،
View more
Fri, 16 Dec 2022 20:57:06
صنعت و تجارت اور ٹیکسٹائل کے وزیر پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ بنگلہ دیش اور ویتنام نے گزشتہ چند سالوں میں ٹیکسٹائل صنعت کے شعبہ میں کافی ترقی کی ہے، کیونکہ بنگلہ دیش کو سب سے کم ترقی یافتہ ملک قرار دیئے جانے اور ویتنام کو یورپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کا فائدہ مل رہا ہے۔
View more
Fri, 16 Dec 2022 20:50:40
مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرونکس کے وزیر اشونی وشنو نے جمعہ کو کہا کہ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ بھارت براڈ بینڈ نیٹ ورک لمیٹڈ (بی بی این ایل) اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
View more
Fri, 16 Dec 2022 20:42:59
مولانا آزاد نیشنل فیلوشیپ (MANF) اور پری میٹرک اسکالرشپ منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (MSF) نیشنل کمیٹی کی طرف سے بلایا گیا طلباء کا احتجاج مرکزی حکومت کیلئے وارننگ بن گیا۔یہ احتجاج ایم ایس ایف دہلی اسٹیٹ کمیٹی کے تحت جنتر منتر، نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy