Mon, 19 Dec 2022 13:10:25
جھارکھنڈ میں دہلی کے شاردھاقتل سے بھی زیادہ وحشیانہ قتل ہوا ہے- آفتاب نے شردھا کے 35ٹکڑے کئے تھے، لیکن صاحب گنج میں، 25 سالہ دلدار انصاری نے بیوی ربیکا پہاڑین کے الیکٹرک کٹرسے 50سے زیادہ ٹکڑے کئے-
View more
Mon, 19 Dec 2022 13:04:59
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے ہفتے کے روز کہا کہ ہندوستان میں سیکڑوں نوجوان غیرت کے نام پر قتل کی وجہ سے محض اس لیے مارے جاتے ہیں کہ وہ کسی سے محبت کرتے ہیں یا اپنی ذات یا اپنے خاندان سے باہر شادی کرتے ہیں، خاندان کی مرضی کے خلاف شادی کرتے ہیں -
View more
Mon, 19 Dec 2022 13:00:50
مدھیہ پردیش کے کچھ مدرسوں پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ان میں قابل اعتراض مواد پڑھایا جا رہا ہے۔ جس کے بعد ریاستی حکومت کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا ہے کہ مدارس میں پڑھائے جانے والے مواد کی جانچ کرائی جائے گی۔ نروتم مشرا نے کہا ہے ’’کچھ مدارس میں بچوں کو قابل اعتراض مواد پڑھانے کا معاملہ ان کے علم میں لایا گیا ہے، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے مدارس میں پڑھئے جانے والے مواد ک
View more
Mon, 19 Dec 2022 12:57:56
مدھیہ پردیش میں ویاپم گھوٹالہ ایک بار پھر گرم ہونے والا ہے اور اس سے حکمراں بی جے پی کے کئی لیڈر اور کئی موجودہ اور سابق وزراء کے نام آنے کاخدشہ ہے، جس کی وجہ سے بھگوا بریگیڈ میں کھلبلی مچ گئی ہے-
View more
Mon, 19 Dec 2022 12:52:27
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی سے چین سرحدی مسئلہ پر پانچ سوالات پوچھے اور کہا کہ آج بھارت جوڑو یاترا کا 102 واں دن ہے۔ وزیر اعظم 'چین پر خاموشی توڑیں، بھارٹ جوڑیں'۔ جے رام رمیش نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ آج کے سوالات ہیں جن کے جوابات ملک مانگ رہا ہے اور ان کے جوابات حاصل کرنا ملک کا حق ہے۔
View more
Mon, 19 Dec 2022 12:37:53
ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دے کر فیفا عالمی کپ جیت لیا ہے۔ارجنٹائن کی ٹیم نے پیلنٹی ککس پر فرانس کو دوکے مقابلے میں چارگول سے شکست دی ہے۔
View more
Sun, 18 Dec 2022 14:23:01
جنوبی کینرا میں ہندوتوا وادیوں اور سنگھیوں کی غیراخلاقی پولیس گیری کا سلسلہ تیز ہوتا جا رہا ہے اور آئے دن کسی نہ کسی جگہ سے ہندو لڑکیوں سے روابط یا چھیڑ چھاڑ کا الزام لگاتے ہوئے مسلم نوجوانوں پر حملے کی خبریں مل رہی ہیں ۔
View more
Sat, 17 Dec 2022 19:39:00
ضلع اُترکنڑا میں سب سے زیادہ سڑک حادثات بھٹکل میں پیش آرہے ہیں اور ہیلمیٹ نہ پہننے کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات درج کی جارہی ہیں، حادثات میں لوگوں کے مرنے یا شدید زخمی ہونے کے بعداُن کے رشتہ دار عدالت میں معاوضہ کے لئے چکر کاٹتے ہیں، اور آج کل حادثات کے بعد متاثرہ لوگوں کے رشتہ داروں کی طرف سے معاوضہ حاصل کرنے کے معاملات عدالت میں زیادہ آرہے ہیں۔ بھلے ہی متاثرین معاوضہ حاصل کرلیں، ل
View more
Sat, 17 Dec 2022 19:20:54
کانگریس پارٹی کی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی کارکنان اور سیاسی لیڈران حزب اختلاف کے لیڈر سدارامیا کی ضلع میں آمد کا انتظار کر رہے ہیں مگر کسی نہ کسی وجہ سے ان کا دورہ منسوخ ہوتا جارہا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy