Wed, 28 Dec 2022 21:14:37
بھٹکل سب ڈیویژن کے ڈی وائی ایس پی بیلی ایپّا کا بھٹکل سے کنداپور تبادلہ ہوا ہے جبکہ ان کی جگہ پر کنداپور کے ڈی وائی ایس پی شری کانت کا تقرر کیا گیا ہے۔ جو اگلے ایک دو دن میں چارج لے سکتے ہیں۔
View more
Wed, 28 Dec 2022 20:04:38
حیران کن 78 فیصد ووٹوں کے ساتھ، قطر 2022 کو بی بی سی اسپورٹ پول میں اس صدی کے بہترین فیفا عالمی کپ کے طور پر منتخب کیا ہے۔ 2002 عالمی کپ (جاپان/جنوبی کوریا) صرف 6 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آیا، اس کے بعد 2014 (برازیل) 5 فیصد 2006 (جرمنی) اور 2018 (روس)، جو 4 فیصد ووٹوں کے ساتھ برابر رہے، وہ دونوں چوتھے نمبر پر رہے۔ اور 2010 (جنوبی افریقہ) کو 3 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔
View more
Wed, 28 Dec 2022 19:59:03
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے انڈین نیشنل کانگریس کے 138ویں یوم تاسیس کے موقع پر اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی کی۔ اس دوران کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، کانگریس ایم پی راہل گاندھی اور کانگریس کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔
View more
Wed, 28 Dec 2022 19:53:46
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی سیکورٹی مین لاپروائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کانگریس نے راہل گاندھی کی سیکورٹی میں بداحتیاطی کا الزام عائد کرتے ہوئے کچھ سنگین سوالات بھی کھڑے کیے ہیں۔
View more
Wed, 28 Dec 2022 19:51:36
آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر پدم شری ڈاکٹر مانیندر اگروال نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی وجہ سے خوف و ہراس جیسی صورتحال پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اندازہ ریاضی کے ماڈل 'سوترا' پر مبنی ہے۔ یہ ماڈل اب تک کورونا لہروں کی پیشن گوئی میں درستگی کے قریب ترین رہا ہے۔ پروفیسر مانیندر رانچی میں انڈین میتھ میٹیکل سوسائٹی کی 88ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Wed, 28 Dec 2022 19:47:50
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے خلاف بدعنوانی کے مبینہ معاملے کو دوبارہ کھولے جانے کے بارے میں، بہار کے نتیش کمار نے بدھ کو کہا کہ ہم متحد ہوئے ہیں، اسی لیے ایسا ہو رہا ہے۔
View more
Wed, 28 Dec 2022 19:37:04
مودی حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے کو لے کر سوال اٹھتے رہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹی، خصوصاً کانگریس نوٹ بندی کو غلط فیصلہ بتاتی رہی ہے۔ اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں بھی کئی عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔
View more
Wed, 28 Dec 2022 19:34:31
فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے۔ حکومت کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ نیشنل کونسل فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کی آج یہاں جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 26 دیگر افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy