Fri, 30 Dec 2022 22:45:38
نئے سال کی آمد پر بنگلورو شہر میں منعقد کئے جانے والے جشن کے موقع پر عوام کی بڑھتی بھیڑ کو مد نظر رکھ کر 31دسمبر کی رات ایم جی روڈ،بریگیڈ روڈ اور چرچ اسٹریٹ میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
View more
Fri, 30 Dec 2022 22:31:45
انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدسالہ جشن کی اختتامی تقریب کے موقع پر ابنائے انجمن نے بھٹکل میں رہائش پذیرانجمن کے ٹاپ ریٹائرڈ اساتذہ کے گھروں میں پہنچ کراُن کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے شال پوشی کی اور میمنٹو پیش کرتے ہوئے ان کی بہترین انداز میں تہنیت کی۔
View more
Fri, 30 Dec 2022 22:19:03
اُڈپی ضلع کے کارکلا مانگیلارو کراس پر ایک کار اور موٹر بائک کے درمیان پیش آئے تصادم میں ایک دو سالہ بچہ اور نتیا نندا کُلال (32 سال) نامی ایک شخص شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ دونوں کو علاج کے لئے کارکلا کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 29 Dec 2022 20:45:46
کئی ممالک میں کورونا کی نئی لہر آ چکی ہے اور ہندوستان اس لہر کی زد میں نہ آئے، اس کے لیے حکومتی سطح پر لگاتار احتیاطی اقدام کیے جا رہے ہیں۔ اس درمیان مرکز کی مودی حکومت نے ایک سخت قدم اٹھایا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے چین سمیت 6 ممالک سے ہندوستان پہنچنے والے مسافروں کو آرٹی-پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔
View more
Thu, 29 Dec 2022 20:40:35
نیشنل ہائی وے فورلائن کا کام ابھی مکمل بھی نہیں ہوا ہے، مگر بڑھتے حادثات سے بھٹکل کے عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ تازہ واردات تعلقہ کے شرالی میں پیش آئی جس میں نیشنل ہائی وے کو کراس کرنے کےدوران ایک تیز رفتار بس راہ گیر پر ہی چڑھ گئی اور راہ گیر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
View more
Thu, 29 Dec 2022 20:35:12
الیکشن کمیشن روزگار، تعلیم یا دیگر وجوہات سے ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے شہریوں کو گھر سے ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
View more
Thu, 29 Dec 2022 20:27:16
کمبوڈیا کے ایک ہوٹل کے کیسینو (جوا خانہ) میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے کمبوڈیا کی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ تھائی لینڈ کی سرحد پر واقع کمبوڈیا کے ایک ہوٹل کے کیسینو میں پیش آیا۔
View more
Thu, 29 Dec 2022 20:22:46
ارجنٹائن کا ایک سیاح، جو 26 دسمبر کو آگرہ میں کورونا سے متاثر پایا گیا تھا، لاپتہ ہو گیا ہے۔ آگرہ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارون کمار سریواستو نے یہ جانکاری دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy