ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی کےبرہماور میں کار نے دی پیچھے سے بس کو ٹکر ؛ معروف پینٹر ہلاک

اڈپی کےبرہماور میں کار نے دی پیچھے سے بس کو ٹکر ؛ معروف پینٹر ہلاک

Thu, 02 Jul 2026 00:42:35    S O News

اڈپی یکم جولائی (ایس او نیوز) قومی شاہراہ 66 پر برہماور کے ہیروور روڈ سیٹ کراسنگ کے قریب بدھ صبح پیش آئے ایک ہولناک سڑک حادثے میں سنتے کٹے، لکشمی نگر کے رہائشی اور معروف  پینٹر منجوناتھ (43) موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق اڈپی کی جانب جا رہی ایک نجی  بس نے شاہراہ کے درمیان اچانک بریک لگا دی تھی ، جس کے دوران اس کے بالکل پیچھے آ رہی ایک انووا کار بے قابو ہو کر بس کے پچھلے حصے سے تیز رفتاری سے  ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ اگلی نشست پر سوار منجوناتھ شدید خون بہنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پتہ چلا ہے کہ منجوناتھ سمیت لکشمی نگر کے پانچ نوجوان گوا میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد کار پر اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ وہ گھر پہنچنے ہی والے تھے کہ یہ حادثہ پیش آگیا۔ تاہم کار میں سوار دیگر چار نوجوان، جان لیوا خطرے سے محفوظ رہے اور معمولی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

برہماور پولیس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس جانچ کررہی ہے.


Share: