سعودی کار حادثہ میں کیرالہ کے نوجوان کی موت
منجیشور10/اکتوبر(ایس او نیوز) سعودی عربیہ میں پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں بمبران کیرالہ کے ایک نوجون عبدالسلام (30سال) کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عبدالسلام اپنے ایک دوسرے ساتھی کے ساتھ کار چلاتے ہوئے سفر پر تھا کہ ایک ٹرک نے اس کی کار کو ٹکر ماردی۔ اس کے نتیجے میں عبدا لسلام کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کا دوسرا ساتھی زخمی ہوگیا ہے جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔عبدالسلام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جدہ میں قائم کے ایم سی سی تنظیم کا ایک متحرک کارکن تھا۔