وہاٹس ایپ، فیس بُک، انسٹاگرام، مسینجر سروس ڈاون؛ فوٹوز اور وڈیوز نہیں ہورہے ہیں ڈاون لوڈ؛ بڑی ہیکنگ یا سائبر وار کی شروعات ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th July 2019, 2:27 AM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

بھٹکل  3/جولائی (ایس او نیوز) دُنیا کی سب سے بڑی سوشیل نٹ ورک کمپنی کی لگ بھگ سبھی بڑی سروس ڈاون ہوگئی ہے، وہاٹس ایپ، میسنجر   اور فیس بُک سروس  ایک طرح سے ٹھپ ہوگئی ہے۔ فوٹو، وڈیو، وائس مسیج  ڈاون لوڈ نہیں ہورہے ہیں، یہ مسئلہ بدھ  کو شام   قریب پانچ بجے سے شروع ہوگیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ سروس بند ہوجانے کے بعد کئی  لوگوں نے  سوشیل نٹ ورک کمپنی  کوشکایت درج  کرنی شروع کردی ہیں۔

فیس بُک کی جانب سے ٹویٹ کرتےہوئے اس بات کی وضاحت بھی کی گئی ہے  کہ  کمپنی نے سبھی سروس  کو ٹھیک کرنے کا کام شروع کردیا ہے، لیکن اس بات کی اطلاع نہیں دی گئی ہے کہ  یہ مسئلہ کیوں پیدا ہوا اور کب تک مسئلہ حل ہوگا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک عرب سے زائد فیس بُک استعمال کرنے والے لوگ فیس بُک پر  فوٹوز نہیں دیکھ پارہے ہیں، رپورٹ کے مطابق فوٹوز ڈاون لوڈ ہی نہیں ہورہے ہیں۔ کچھ یوزرس (استعمال کرنے والے لوگوں) نے  ٹویٹر پر اس بات کا شبہ ظاہر کیا ہے کہ  امریکی کمپنی فیس بُک پر  روس اور چین نے سائبر وار  کیا ہے۔

وہاٹس ایپ پر اگر کوئی فوٹوز آپ لوڈ کرکے روانہ کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں تو  سامنے والے اُس فوٹوز کو ڈاون لوڈ نہیں کرپارہے ہیں،  خبریں یہ بھی ہیں کہ  بعض   لوگوں کو  فوٹوز آپ  لوڈ بھی نہیں ہورہے ہیں۔ بعض لوگ فوٹوز  کو اپنے Status  پر لگانے میں کامیاب ہورہے ہیں تو اکثر لوگ  Status  پر فوٹوز آپ لوڈ بھی نہیں کرپارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق فیس بُک، مسینجر، وہاٹس ایپ اور انسٹا میں پہلی بار دقت نہیں آئی ہے، اس سے پہلے بھی مسائل پیدا ہوئے ہیں  لیکن اس بار  فوٹوز یا وڈیوز آپ لوڈ اور ڈاون لوڈ کرنے  میں دقت آرہی ہے۔

وہاٹس ایپ اور فیس بُک کے دنیا بھر میں عربوں یوزرس ہیں،  اور آج اچانک   فوٹوز یا وڈیو ز ڈاون لوڈ  نہ کرپانے پر  لوگ ٹویٹ کرتے ہوئے   بڑی ہیکنگ یا ڈاٹا  لیک  ہونے   کا شبہ ظاہر کررہے ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ  چونکہ فیس بُک پہلے سے ہی کیمبرج  انلیٹیکا  ڈیٹا اسکینڈل  کے بعد سے  لگاتار سوالوں کے گھیرے میں ہے، اس لئے لوگوں کا ڈر بھی بے وجہ  نہیں ہے۔ ٹویٹر پر کچھ لوگوں کاکہناہے کہ سائبر وار کی وجہ سے ہی ایسا ہوا ہے تو کچھ کا کہنا ہے کہ فیس بُک میں کوئی بڑا ڈیٹا لیک ہونے والا ہے۔

کچھ لوگوں نے ٹویٹر پر اس بات کی اطلاع دی ہے کہ  مسئلہ صرف یوروپی، امریکی اور افریقی ممالک میں ہی ہے، مگر اُدھر گلف  ممالک میں بھی  بالخصوص  وہاٹس ایپ  کو لے کر اسی طرح  کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اور لوگ کہہ رہے کہ شام سے ہی فوٹوز، وڈیوز اور وائس مسیج ڈاون لوڈ نہیں  ہورہےہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ جب بھی کوئی فوٹو ڈاون لوڈ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو  ایک مسیج سامنے آتا ہے  کہ Can't download. Please ask that it be resent to you, اسی طرح کی شکایتیں انڈیا  میں بھی پائی گئی ہیں۔   ہندوستانی یوزرس نے بتایا کہ  وہاٹس ایپ پر فوٹوز آپ لوڈ تو ہورہے ہیں مگر فوٹوز ڈاون لوڈ نہیں ہورہے ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق  پوری دنیا میں  وہاٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام  میں  فوٹوز کا مسئلہ پیدا ہوگیاہے اور کمپنی نے  قبول کیاہے کہ  کچھ مسئلہ پیدا ہوگیاہے اور  ماہرین اسے درست کرنے میں لگے ہوئےہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق   کمپنی نے  دنیا بھر میں پھیلے عربوں  یوزرس سے  مسئلہ پیدا ہونے پر معذرت چاہی ہے اور بہت جلد مسئلہ حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔

 وہاٹس ایپ کا استعمال کرنے والے کئی لوگوں نے ایسی تصویریں بھی ٹویٹ کی ہیں جو واقعی چونکانے والی ہیں کچھ لوگ ٹویٹر پر فیس بُک کی سبھی سروس ڈاون ہونے کو سائبر وار کی شروعات مان رہے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ ایران میں پچھلے آٹھ دنوں سے انٹرنیٹ کی سروس ٹھپ ہے، لہٰذا اُس کا بھی تذکرہ کیا جارہاہے۔ ایک ٹویٹر استعمال کرنے والے نے فیس بُک البم کا اسکرین شارٹ شئیر کیا ہے جس میں کوئی بھی  فوٹو نظر نہیں آرہا ہے لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ فوٹو کی جگہ پر اُس فوٹو میں  دستیاب تفصیل کے بارے میں لکھا ہے، جیسے فوٹو میں کون ہیں اور اُس نے کیا پہن رکھا ہے یا کس کے ساتھ ہے، اس اسکرین شارٹ میں یہ چیزیں صاف دیکھی گئی ہیں۔حالانکہ زیادہ تر فیس بُک یوزرس کو کسی بھی طرح کی فیس بک  فوٹوز دیکھنے میں دقت ہورہی ہے، وہاٹس ایپ پر کوئی بھی فوٹو نہ تو ڈاون لوڈ ہورہی ہے اور نہ ہی اُسے دیکھا جاسکتا ہے۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہاٹس ایپ اور فیس بک کی جانب سے  کس طرح کی وضاحت سامنے آتی  ہے،   یہ دیکھنا بھی اہم ہوگا کہ کیا   سوشیل میڈیا کی تمام  تفصیلات کو کسی نے ہیک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے یا پھر  سائبر وار کے ذریعے  سروس کو  متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔