ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th April 2024, 11:03 AM | عالمی خبریں |

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، تمام اسکولز اور تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔

خبروں کے مطابق ایران نے سو کے قریب ڈرونز اور کروز میزائل فائر کیے ہیں۔

اور کئی ڈرونز نے اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنایا ہے بتایا جارہا ہے کہ ایران اسرائیل کے پچاس فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، جبکہ اسرائیلی ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا، بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔

اسرائیل کے سرحدی شہر حیفا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ پناہ گاہیں کھول دی گئیں ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کرکے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی حملے کے بعد عراق اور لبنان نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ اور سعودی عرب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے کشیدگی نہ بڑھانے پر زور دیا ہے، جبکہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک اسرائیل کا دفاع کرنے اور خطے میں عدم استحکام کے خطرے سے خبردار کرنے میں لگ گئے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے کے بعد کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر بمباری شروع کردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر درجنوں راکٹوں سے حملہ کیاہے۔ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج کے ایئرڈیفنس ہیڈ کوارٹرز پر راکٹ داغے جانے کی بھی خبریں ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے جوابی حملے کا امکان ہے،  اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق اسرائیل ایرانی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ قبرص میں موجود برطانوی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ روانہ ہوگئے ہیں، امریکی اور فرانسیسی جنگی طیارے بھی ایرانی ڈورنز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنانے میں لگ گئے ہیں۔ خبروں کے مطابق امریکی ایئرلائن نے نیویارک سے تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔