پاکستان میں طوفانی بارش؛ آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th April 2024, 1:00 AM | عالمی خبریں |

لاہور13 اپریل (ایس او نیوز) پاکستان میں  آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔جس میں  پنجاب  کے  17 اور بلوچستان کے  8 افراد   شامل ہیں۔

میڈیارپورٹوں کے مطابق پاکستان میں طوفانی بارش  نے بھی قہر ڈھارکھا ہے ۔ بلوچستان میں ندی  اورنالے بھر گئے ہیں، اولوں کی برسات سے سیب، چیری، بادام اور خوبانی کے باغات اور سبزیوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔خیبر پختونخوا کے دریائے پنچکوڑہ میں  سیلابی صورتِ حال ہے اور متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔کالام کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری  کا سلسلہ جاری ہے۔  جبکہ سوات کے علاقے بحرین میں شدید بارشوں کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

لوئر دیر میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہے جبکہ دریائے پنچکوڑہ میں سیلابی صورتحال ہے، خال کے مقام پر دریائے پنچکوڑہ کا پانی دکانوں میں داخل ہونے  کی خبروں کے ساتھ ساتھ ، شدید بارشوں سے منڈہ اور میدان میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے  ہیں۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھی موسلا دھار بارش  کے نتیجے میں   ایک نالے میں سیاحوں کی گاڑی پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آنے کی اطلاعات تھی، مگر لوگوں نے گاڑی پر سوار افراد کو بچالیا ہے۔نوشہرو فیروز ہالہ، نیو سعیدآباد، پڈ عیدن، سانگھڑ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ہلکی اور تیز بارش  کی خبریں ہیں۔ سعید آباد میں قومی شاہراہ پر مختلف حادثات میں 35 سے زائد افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔