بھٹکل : کرناٹک میں پیر سے پہلی تا پانچویں جماعت کے کلاسوں کا ہوا آغاز؛ ریاست میں 90 فیصد اور اُترکنڑا میں 93 فیصد طلبہ کی حاضری؛ زیادہ تر والدین میں خوشی کی لہر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th October 2021, 12:58 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 26 اکتوبر (ایس او نیوز)ریاست کرناٹک میں کووڈ لاک ڈاون کی وجہ سے  20  ماہ سے بند  پرائمری اسکولس پیر سے دوبارہ کھل گئے جس کے ساتھ ہی اکثر والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ریاست میں    پہلے دن  90 فیصد طلبہ حاضر رہے،اسی طرح ضلع اُترکنڑا میں  طلبہ کی حاضری 93.26 فیصددرج کی گئی۔ 

ضلع اُترکنڑا   میں پہلی تا پانچویں جماعت میں جملہ 61489 طلبہ   میں سے   57350 طلبہ پہلے دن اسکول میں حاضر رہے۔ اسکول بند رہنے کی وجہ سے بچوں کے لئے آن لائن کلاسس چل رہے تھے جس کے دوران بچوں کےہاتھوں میں موبائل دینا والدین کے لئے مجبوری بن گئی تھی، مگر اب  اسکول کُھل جانے سے  والدین بھی راحت محسوس کررہے ہیں۔

بھٹکل میں   بیس ماہ بعد اسکول کھل جانے سے بچوں میں بھی خوشی کی لہر دیکھی گئی جو  پورا دن گھر میں ہی رہ کر بوریت محسوس کررہے تھے۔  بھٹکل تعلقہ  میں   175 سرکاری پرائمری  اسکولوں  میں  6615 بچے  پڑھتے ہیں،  نیم سرکاری  یا سرکاری امداد سے چلنے والے پرائیویٹ اسکولوں (انجمن ) میں 104      جبکہ تعلقہ کے   12 پرائیویٹ پرائمری اسکولوں  میں 5988 طلبہ  نے داخلہ لیا ہے۔ 

مارچ 2020 میں کورونا وباء کی وجہ سے  اسکول اور کالجس بند کردئے گئے تھے ۔ حکومت کی طرف سے  پہلے مرحلہ میں کالجس اور ہائی اسکولس کھولے گئے، اس کے بعدچھٹویں سے آٹھویں کلاسوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی پھر پیر 25 اکتوبر سے  پہلی سے پانچویں جماعت کے کلاسوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی۔ سرکاری حکمنامہ کے مطابق پہلے ہفتہ  کلاسس کا اہتمام صرف  آدھے دن کے لئے ہوگا، 2 نومبر سے  مکمل کلاسس کی بحالی کی جائے گی۔

  حکومت کی جانب سے  جاری کورونا گائیدلائن کے مطابق بچوں کو ماسک پہن کر حاضری دینے کی ہدایت دی گئی تھی، بھٹکل کے اسکولوں میں بچوں اور ٹیچروں کے چہرے پر ماسک دیکھا گیا، اسی طرح والدین کی طرف سے تحریری منظوری  کو بھی لازمی قرار دیا گیا تھا۔ اسکولوں میں صفائی  ستھرائی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جبکہ پہلے دن اسکولوں میں ٹیچروں نے بچوں کا پرتپاک استقبال کیا، طلبہ کو پھول پیش کئے گئے اسی طرح  اکثر اسکولوں میں بچوں کو چاکلیٹ یا بسکٹ بھی دئے گئے۔

بھٹکل انجمن آزاد پرائمری اسکول میں بچوں کا کس طرح پرتپاک استقبال کیا گیا، ایک  نظر اِدھر بھی :

 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...