کنداپور ۔ گوا قومی شاہراہ فورلین کا افتتاح اور سرسی۔ کمٹہ۔ بیلکیری شاہراہ کے لئے سنگ بنیاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th December 2020, 7:54 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار :19؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)  مرکزی وزیر نقل وحمل اور ہائی وے نتین گڈکری نے وڈیو کانفرنس کے ذریعے اترکنڑا ضلع کی قومی شاہراہ 77کے فورلین تعمیراتی  کام کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ 440کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والی  سرسی ۔ کمٹہ ۔ بیلکیری قومی شاہراہ کی سنگ بنیاد رکھی ۔اس تعلق سے اترکنڑا ضلع کاروار کے ڈپٹی کمشنر  دفتر میں ضلعی  انتظامیہ کی طرف سے پروگرام کا اہتمام کیاگیا تھا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے سرسی ۔ کمٹہ ۔ بیلکیری قومی شاہراہ 766ای اور 766ای ای دونوں قومی شاہراہوں کے کناروں کی توسیع سمیت ریاست کی پانچ سڑکوں کو بھی وسعت دی جائے گی۔سنیچر کی صبح 11بجے دہلی سے  مرکزی وزیر نتین گڈکری نے آن لائن کے ذریعےریاست کی کل 1197کلومیٹر لمبی، 10904کروڑ روپئے لاگت سے تعمیر کئے جانے والے 33قومی شاہراہوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد وڈیو کانفرنس (ورچوئل نظام) کے ذریعے انجام دیا۔ان میں 20سڑکوں کی  سنگ بنیاد،  گوا ۔ کنداپور قومی شاہراہ 66 کے ساتھ ساتھ تین دیگر قومی شاہراہیں اور ریاست کی 5 دیگر شاہراہیں عوام کے استعمال کو سونپی جائیں گئیں ۔ یہ سبھی کام نیشنل ہائی وے اتھارٹی  کے ذریعے انجام دی گئی ہیں۔  اس موقع پر ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپانے پروگرام کی صدارت کی  ،مرکزی و ریاستی وزراءسمیت اعلیٰ افسران موجود  تھے۔

قومی شاہراہ 66فورلین 85فی صد مکمل :قومی شاہراہ 66 جو کنداپور سے گوا کے  ماجالی تک 93.700سے 283.300کل 187.240کلومیٹر لمبی فورلین کا تعمیری کام 85فی صد مکمل ہواہے۔شاہراہ کی ٹھیکداری ممبئی کی آئی آر بی کمپنی کو سونپی گئی ہے جس نے 2693کروڑ روپیوں کی لاگت سے شاہراہ کا کام تعمیری کام کررہی ہے۔کمپنی  کی طرف سے ملی جانکاری کے مطابق جنوری2020تک 141کلومیٹر کاکام تکمیل کو پہنچا ہے تو دسمبر 2021میں کام مکمل ہوگا۔ گرچہ متعلقہ قومی شاہراہ کا کام پور ا ہوجانا چاہئے تھا لیکن بعض مسائل کی وجہ سے یہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔  کمپنی کے ساتھ 5مارچ 2013کو معاہدہ ہواتھا ، 2014مارچ 3سے کام شروع ہوا تھا۔ معاہدے کے مطابق 910دنوں میں شاہراہ کی تعمیر مکمل ہونی تھی لیکن فی الحال  85فی صد کام مکمل ہوا ہے۔ ہائی وےاتھارٹی کے مطابق یہ کام دسمبر 2021کو مکمل ہوگا ۔ دی گئی جانکاری کے مطابق اب تک 141کلومیٹر لمبی سڑک کی تعمیر ہوئی ہے، 61.262کلومیٹر لمبی اندرونی نالیوں کاکام پورا ہواہے۔ شاہراہ پر کل 28مین برج، 59چھوٹے برج ، 644کلوٹرس، 3ٹول پلازہ کی تعمیر ہوئی ہے۔ سرویس روڈ پر 49بس شلٹر اور شاہراہ کنارے 4بس شلٹر وں کی تعمیر کی گئی ہے۔

سرسی کمٹہ بیلکیری شاہراہ کی تعمیر:سرسی ۔ کمٹہ ۔ بیلکیری کی 58.92کلومیٹر لمبی قومی شاہراہ کو ترقی دیتےہوئے  440.16کروڑروپیوں کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی جو دسمبر 2022تک مکمل ہوگی۔ بیلکیری سے 4.265کلومیٹر تک بندرگاہ کو جوڑنے والی سڑک بھی تعمیر کی جائے گی۔ یہ پروجکٹ مرکزی حکومت کے بھارت مالا منصوبے کے تحت انجام دئیے جارہے ہیں۔ متعلقہ کام کی ٹھیکداری آر این ایس انفراسٹرکچر لمیٹیڈ اور گایتری پروجکٹ کو دی گئی ہے۔

مارچ تک زمین تحویل میں :ضلعی انتطامیہ کی طرف سے کل 2.5کلومیٹر لمبی سڑک کے لئے اراضی کو تحویل میں لینا باقی ہے۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ  اگلے فروری یا مارچ تک یہ کارروائی مکمل کرلی جائے گی اور اپریل تک قومی شاہراہ کا کام پوراہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...