بھٹکل میں انڈین نوائط فورم کی جانب سے روزگار میلہ؛ چار سے پانچ لاکھ روپیوں میں کاروبار شروع کرنے کے خواہش مندوں کے لئے بھی سنہرا موقع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th April 2019, 8:28 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 16/اپریل (ایس او نیوز)  بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں بالشمول شرالی، مرڈیشور اور منکی کے لوگوں کے لئے جو نوکریوں کی تلاش میں ہیں، انڈین نوائط فورم کی جانب سے  27 اپریل کو منعقد کئے جانے والے روزگار میلہ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، اس تعلق سے کافی لوگوں نے  اس میلہ  میں شریک ہونے کے لئے اپنا نام درج کروایا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ نوکری کی تلاش کرنے والے لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر آپ نے ابھی تک اپنا نام  اس روزگار میلہ   کے لئے درج نہیں کروایا ہے تو مندرجہ ذیل لنک پر کلک کر کے  پہلی فرصت میں رجسٹریشن فارم میں  اپنا نام درج کرائیں:

Click here for registration form فارم کے لئے یہیں پر کلک کریں

 انڈین نوائط فورم کے جنرل سکریٹری جناب معاذ جوکاکو  نے بتایا  کہ گلف میں قانون تبدیل ہونے کے بعد کافی لوگ  بھٹکل  واپس  لوٹے ہیں اور وہ ملازمت کو لے کر کافی پریشان ہیں، اُن کی پریشانیوں کو دور کرنے کے مقصدسے یہ جاب فئیر یا روزگار میلہ منعقد کیا جارہا ہے، مگر دیگر لوگ بھی  اس فئیر میں شریک ہوسکتے ہیں اور اوپر دئے گئے لنک پر فارم کو پُر کرکے ملازمت کے لئے درخواست بھیج سکتے ہیں۔

کاروبار کرنے کے خواہشمند حضرات کے لئے سنہرا موقع، چار سے پانچ لاکھ روپیوں سے کاروبار کیسے شروع کریں ؟
اگر آپ  چار سے پانچ لاکھ روپیوں  کے ساتھ اپنا خود کا کاروبار یا تجارت شروع کرنا چاہتے ہوں تو اُن کے لئے   اس موقع پر مکمل رہنمائی کا ایک خصوصی ورکشاپ رکھا گیا ہے۔  اس سلسلے میں  مینگلور کے معروف  بلڈر اور انڈین نوائط فورم کے نائب صدر جناب ایس ایم ارشد   کی طرف سے خاص منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔  کاروبار یا تجارت  کرنے والے حضرات سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 27اپریل کو صبح ٹھیک دس بجے وقت کا خصوصی لحاظ  رکھتے ہوئے  ورکشاپ میں شریک ہوں۔

پروگرام کی تفصیلات:
27/اپریل کو صبح ٹھیک دس بجے نوائط کالونی   خوشحال میں  جاب فئیر کی مختصر افتتاحی تقریب ہوگی، جس کے ساتھ ہی  فئیر میں نام درج کرنے والوں کا انٹرویو لیا جائے گا اور اُنہیں اُن کے تجربہ  ، قابلیت اور تعلیم ودیگر اُمور کو دیکھتے ہوئے مختلف کمپنیوں یا دکانوں یا اداروں میں نوکری فراہم کی جائے گی۔  اسی طرح  کاروبار کرنے کے خواہشمند حضرات کے لئے الگ سے ورکشاپ کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں  اُن کے لئے رہنمائی کے ساتھ ساتھ کاروبار کے تعلق سے مختلف منصوبے بھی بنائے گئے ہیں۔

انڈین نوائط فورم کے جنرل سکریٹری جناب  معاذ جوکاکو نے بتایا کہ  نوکری حاصل کرنے کے لئے تعلیم کی کوئی قید نہیں ہے، کم سے کم تعلیم یافتہ اور زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ لوگ بھی اس فئیر میں شریک ہوسکتے ہیں اور جاب فئیر کا فارم پُر کرکے اپنا نام رجسٹرڈ کراسکتے ہیں۔ 27/اپریل کو جاب فئیر یا کاروباری ورکشاپ میں شریک  ہونے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنے ساتھ  اپنا مکمل بائیو ڈاٹا لے کر آئیں، ساتھ ساتھ اپنا پاسپورٹ سائز فوٹو اور اپنا کوئی بھی (سرکار کی طرف سے جاری کردہ )   شناختی کارڈ بھی ساتھ  لے کر آئیں۔

جاب فئیر کے کنوینر  جناب آفتاب حُسین کولا  نے بتایا کہ  جاب میلہ اور ورکشاپ کے انعقاد  کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو غیرسرکاری ملازمت سے جوڑنا ہے اور بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں کے لوگوں  کو بغیر کسی  اعلیٰ تعلیمی قابلیت  کے باوجود بھی  ہر ایک کے لئے ممکنہ ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی پوری پوری کوشش کرنا ہے۔

خیال رہے کہ انڈین نوائط فورم بیرون بھٹکل( مگر اندرون ہند) کی آٹھ  جماعتوں پر مشتمل ایک پلیٹ فارم ہے جس کا قیام گذشتہ سال عمل میں آیا تھا۔

 جاب فئیر یا  کاروباری ورکشاپ    کا رجسٹریشن اگر آپ آن لائن کے ذریعے کرنے سے قاصر ہیں تو یہ    فارم  ساحل آن لائن دفتر میں بھی دستیاب ہے، ساتھ ساتھ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن ، رابطہ آفس بھٹکل وغیرہ سے بھی حاصل کیا جاسکتاہے اور فارم بھر کر واپس وہیں جمع کراسکتے ہیں۔  مزید تفصیلات کے لئے اپنے اپنے علاقہ کے اسپورٹس سینٹروں سے  بھی  رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...