مسقط سے 24 لوگ اب پہنچیں گےبھٹکل؛ انڈین سوشیل کلب کی چارٹرڈ فلائٹ پیر رات کو بھرے گی اُڑان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd June 2020, 12:15 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل21/جون (ایس اونیوز) دبئی کے تاجر جناب عتیق الرحمن مُنیری  کی طرف  سےچارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے عرب امارات سے 184مسافروں کو  بھٹکل روانہ کرنے کے بعد اب پیر کو مسقط (عمان) سے  انڈین سوشیل کلب کی جانب سے ایک چارٹرڈ فلائٹ مینگلور کے لئے اُڑان بھرنے والی ہے جس میں کرناٹک کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ بھٹکل کے بھی لوگ سفر کررہے ہیں۔

مسقط سے بھٹکل مسلم جماعت  کے سرگرم رکن جناب فوزان محتشم نے بتایا کہ 180سیٹوں والی اس سلام ائیر  میں بھٹکل کے 24 لوگ سفر کررہے ہیں۔جس میں چھ بچے  بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  مسقط کو   بھٹکل میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  سمیت مینگلور میں بھٹکلی جماعت المسلمین کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔ مسافروں کو مینگلور ائیرپورٹ پر ناشتہ وغیرہ سمیت  انہیں بھٹکل لے جانے کے لئے مینگلور کی بھٹکلی جماعت  اپنی خدمات پیش کرے گی، بھٹکل میں تنظیم کی طرف سے  انجمن کورنٹائن سینٹر میں تمام لوگوں کو کورنٹائن کیا جائے گا۔ جناب فوزان نے بتایا کہ مسقط جماعت کی جانب سے  سماجی کارکن جناب  عثمان غنی کھومی کو بھٹکل کے قافلہ کا امیر مقرر کیا گیا ہے، جن کی سماجی خدمات کے پیش نظر  حال ہی میں انہیں جماعت کی طرف سے تہنیت بھی پیش کی گئی تھی ۔

بھٹکل انجمن کورنٹائن سینٹر کے  کنوینر  مُبین دامودی نے بتایا کہ دبئی سے کورنٹائن کئے گئے تمام لوگ آج اتوار کو  انجمن ہوسٹل سے  ریلیز ہوکر گھر جاچکے ہیں، اب یہاں مسقط کے لوگوں کو کورنٹائن کرنے کے لئے  مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا وباء کے چلتے لاک ڈاون سے  جس طرح دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں،  مسقط میں بھی لوگ اپنے اپنے وطن لوٹنے کے لئے بے چین ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ مسقط سے رات قریب گیارہ بجے  سلام ائیر  مینگلور کے لئے اُڑان بھرے گی اور رات قریب دو بجے فلائٹ مینگلور ائرپورٹ پر  لینڈ کرے گی۔تمام لوگوں کو بھٹکل میں ہی کورنٹائن کرنے کے لئے  ضلعی انتظامیہ نیز تعلقہ انتظامیہ سے بات چیت کی جاچکی ہے اور تمام تر انتظامات  مکمل ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...