ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: سہاس شیٹی قتل معاملہ - برقعہ پوش خواتین سے ہوئی پوچھ تاچھ

منگلورو: سہاس شیٹی قتل معاملہ - برقعہ پوش خواتین سے ہوئی پوچھ تاچھ

Tue, 06 May 2025 18:09:50    S O News

منگلورو 6 / مئی (ایس او نیوز) راوڈی شیٹر ہندوتوا وادی سہاس شیٹی کا جب سر عام قتل کیا جا رہا تھا اس موقع پر وہاں دو برقعہ پوش خواتین موجود ہونے اور حملہ آوروں کے ساتھ ان کی بات چیت کی ویڈیو کلپ عام ہوئی تھی اور اس معاملے پر سوالات اٹھائے گئے تھے ۔
    
پولیس کے بیان کے مطابق مذکورہ خواتین سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے اور ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان خواتین کا قتل کی واردات سے کوئی بھی براہ راست تعلق نہیں ہے ۔ ان دونوں میں سے ایک خاتون سہاس شیٹی قتل کے ملزم نیاز کی خالہ اور دوسری اس کی بھانجی ہے ۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین بجپے کے ایک فلیٹ میں مقیم اپنے بیمار رشتے دار کی عیادت کے لیے آئی تھیں۔جب وہ واپس لوٹ رہی تھیں تو سڑک کنارے نیاز کو بھاگتے ہوئے دیکھا اور یہ سمجھ کر کہ شاید کوئی سڑک حادثہ ہوا ہے، انہوں نے خیریت معلوم کرنے کے لئے نیاز سے بات کی تھی ۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: