ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: گیرسوپا کے قریب آلونکی گھاٹ پر بس الٹ گئی؛ پانچ مسافر زخمی

بھٹکل: گیرسوپا کے قریب آلونکی گھاٹ پر بس الٹ گئی؛ پانچ مسافر زخمی

Mon, 09 Mar 2026 01:03:14    S O News
بھٹکل: گیرسوپا کے قریب آلونکی گھاٹ پر بس الٹ گئی؛ پانچ مسافر زخمی

بھٹکل 9/مارچ (ایس او نیوز): کرناٹک کے ضلع اُتراکنڑا کے ہوناور تعلقہ میں گیرسوپا کے قریب آلونکی گھاٹ پر ایک نجی بس کے الٹ جانے سے پانچ مسافر زخمی ہوگئے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق "شری کمار" نامی نجی بس بھٹکل سے اتوار کی شام تقریباً 8:30 بجے ہوناور کے راستے بنگلورو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ گیرسوپا کے قریب آلونکی گھاٹ پر بس اچانک بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں پانچ مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ہوناور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گیرسوپا، بھٹکل شہر سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔

اس سلسلے میں ہوناور پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔


Share: