ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: ہوناور کے الّنکی کراس پر بس حادثہ؛ بھٹکل کے پانچ مسافروں سمیت 20 سے زائد زخمی، تین کو شدید چوٹیں

بھٹکل: ہوناور کے الّنکی کراس پر بس حادثہ؛ بھٹکل کے پانچ مسافروں سمیت 20 سے زائد زخمی، تین کو شدید چوٹیں

Mon, 09 Mar 2026 14:03:01    S O News
بھٹکل: ہوناور کے الّنکی کراس پر بس حادثہ؛ بھٹکل کے پانچ مسافروں سمیت 20 سے زائد زخمی، تین کو شدید چوٹیں

بھٹکل، 9 مارچ (ایس او نیوز): ضلع اترکنڑا کے ہوناور تعلقہ میں الّنکی فیکٹری کراس کے قریب اتوار دیر رات پیش آئے سڑک حادثے میں بھٹکل کے پانچ مسافروں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جن میں تین کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بھٹکل سے ہوناور اور ساگر کے راستے بینگلورو جانے والی ایک نجی بس تقریباً 60 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد پڑوسی تعلقہ ہوناور کے الّنکی کراس کے قریب ایک موڑ پر بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بس میں کل 29 مسافر سوار تھے جن میں سے 20 سے زائد کو چوٹیں آئیں۔ مذکورہ بس رات تقریباً 8:30 بجے بھٹکل سے بینگلورو کے لیے روانہ ہوئی تھی جبکہ حادثہ رات قریب 9:30 بجے پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں ہوناور تعلقہ کے گنڈبال کے رہنے والے سریش کنیا گوڑا (36)، ان کی اہلیہ آشا سریش گوڑا (31) اور دو سالہ بیٹی بھومی سریش گوڑا شدید زخمی ہوئے ہیں اور تینوں کو ہوناور سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد منی پال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا تین سالہ بیٹا شِریان سُریش گوڑا بھی حادثے میں زخمی ہوا ہے، جس کا ہوناور اسپتال میں علاج جاری ہے۔

دیگر زخمیوں میں بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور نیشنل کالونی کے محمد مِنعام سید محبوب (28)، ہاڈولّی کی سُچیترا وٹھل نائک (22)، پروین منجپا نائک (27)، سبّتیّ کی پُوجا ایرپّا نائک (21) اور بھٹکل بندر کے انّاپورنا نارائن کھاروی (28) شامل ہیں۔ جبکہ ہوناور اور اطراف کے دیگر زخمیوں میں نرسمہا گوڈا (25)، اُوما سریش میستا (28)، جویس راکی روڈریگز (25)، پرینکا کرشنا ورنیکر (25)، گائتری نارائن گوڈا (22)، نیویدیت ہریش نائک (26)، سومیا پربھاکر ہیگڑے (23)، سندِیا گجانن ہیگڑے (26)، منوج پنڈت (24)، سُریش سومیا نائک (35) اور سبرامنیا آچاری (25) شامل ہیں۔ بعض زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے جبکہ دیگر کا علاج جاری ہے۔

اس سلسلے میں ہوناور پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


Share: