ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: سوشیل میڈیا پر دھمکیاں - پولیس نے درج کیے معاملے

منگلورو: سوشیل میڈیا پر دھمکیاں - پولیس نے درج کیے معاملے

Tue, 06 May 2025 18:14:15    S O News

منگلورو، 6 / مئی (ایس او نیوز) راوڈی شیٹر سہاس شیٹی مرڈر کے بعد سوشیل میڈیا پر ہندوتوا وادی سنگھ پریوار کے لیڈروں کو دھمکی دینے والے میسیج پوسٹ کرنے خلاف پولیس نے از خود کارروائی کی ہے اور معاملے درج کیے ہیں ۔
    
پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی نیوز پورٹل وی فور کے فیس بک پیجس پر وشوا ہندو پریشد دکشن پرانت سیکریٹری شرن پمپ ویل کے نام دھمکی آمیز میسیج پوسٹ ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ :"اگلا نشانہ شرن پمپ ویل، مرنے کے لئے تیار رہو ۔" یہ پیغام ساجو کونٹ کے نام سے کمنٹ کے طور پر پوسٹ ہوا تھا ۔
    
اسی طرح سودّی پتور کے ایک پوسٹ میں عبدالمنیر کے نام سے جو میسیج پوسٹ ہوا ہے اس میں لکھا تھا :" اگلی بکنگ سرن پمپیل کی ہے " اس معاملے پر کاور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔
    
اس کے علاوہ وی ایچ پی پتور پرانت کنوینر بھرت کندیلو کے خلاف فیس بک پر پانچ مئی تک بہت بڑے حملے کی دھمکی دی گئی تھی ۔ اس میسیج میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بھرت کندیلو کے خلاف یہ حملہ 2017 میں ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے اشرف کلائی کے قتل کا انتقام ہوگا ۔ اس معاملے پر بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ 
    
منگلورو پولیس کمشنر انوپم اگروال نے بتایا کہ سوشیل میڈیا پر بہت سارے جعلی اکاونٹس کے ساتھ پیغامات اور تبصرے پوسٹ ہو رہے ہیں ۔ پولیس کے سوشیل میڈیا سیل کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔ اشتعال انگیز یا توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے معاملے درج کیے جا رہے ہیں ۔ 
    
انہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں میں پولیس نے 14 معاملے درج کیے ہیں ۔ ایسے پیغامات پوسٹ کرنے والوں کی شناخت کا پتہ لگانے کے بعد متعلقہ افراد کو پولیس کی طرف سے تحقیقاتی افسر کے سامنے حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا جائے گا ۔ 


Share: