ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ: نیشنل ہائی وے تعمیراتی مقام پر چٹان کھسکنے سے ایک ہلاک، دو زخمی

کاسرگوڈ: نیشنل ہائی وے تعمیراتی مقام پر چٹان کھسکنے سے ایک ہلاک، دو زخمی

Tue, 13 May 2025 13:16:42    S O News
کاسرگوڈ: نیشنل ہائی وے تعمیراتی مقام پر چٹان کھسکنے سے ایک ہلاک، دو زخمی

کاسرگوڈ،  13 / مئی (ایس او نیوز) چیرووتھور نامی مقام پر نیشنل ہائی وے کے تعمیراتی کام دوران چٹان کھسکنے کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک مزدور ہلاک اور دیگر دو مزدور زخمی ہوگئے ۔
    
حادثے میں فوت ہونے والے مزدور کا نام ممتاز میر (18 سال) بتایا گیا ہے جبکہ شدید زخمی والوں کی شناخت منال لسکر (55 سال) اور میہان تیجار (18 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ تینوں کا تعلق مغربی بنگال سے ہے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سڑک کی توسیع کے لئے مزدور کام پر لگے ہوئے تھے ۔ اس دوران میں ایک بڑی چٹان کھسک گئی اور مزدور اس کے ملبے کے اندر دب گئے ۔ فائر اینڈ ایمرجنسی کی ریسکیو ٹیم نے مقامی پولیس کی مدد سے راحت اور بچاو کی کارروائی انجام دی ۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد ملبے میں دبے ہوئے تینوں مزدوروں کو باہر نکالا گیا ۔ لیکن تب تک ممتاز میر کی موت واقع ہوچکی تھی ۔ 
    
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بڑی تعداد میں مزدور تعمیراتی کام میں لگے ہوئے تھے لیکن پلک جھپکنے کی مہلت میں زیادہ تر مزدور اس مقام سے ہٹنے میں کامیاب ہوگئے ۔ 

kdd_vb_63


Share: