Mon, 03 Apr 2023 12:13:00
بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کے لیڈروں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری کو لے کر ان کا مذاق اڑایا ہے۔ بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ کے بعد اب اتوار کو ان کی بہن اور تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے بھی پی ایم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں حقیقی ڈگری والوں کو کوئی نوکری نہیں ملتی لیکن بغیر ڈگری والا شخص اعلیٰ عہدے پر فائز ہو جاتا ہے۔ بی آر ایس کے صدر اور تلنگانہ کے وزیر
View more
Mon, 03 Apr 2023 11:51:24
سورتکل میں ٹول گیٹ کے خلاف کامیابی احتجاج کے بعد مخالف ٹول گیٹ ایکشن کمیٹی نے اضلاع دکشن کنڑا اور اُڈپی کے رائے دہندو ں سے کہا کہ شاہراہوں پر ٹول گیٹ چارجس می بے تحاشا اضافہ کرنے کیلئے بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں شکست دینے کا تیقن کریں۔
View more
Mon, 03 Apr 2023 11:35:57
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے وراٹ کوہلی (82 ناٹ آؤٹ) اور فاف ڈو پلیسس (73) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کو ممبئی انڈینس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے ٹورنامنٹ کی شاندار شروعات کی۔
View more
Mon, 03 Apr 2023 11:27:15
راجستھان رائلز نے جوس بٹلر (54)، یشسوی جیسوال (54) اور سنجو سیمسن (55) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد یوزویندر چہل (17/4) کی شاندار گیند بازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کے روز سن رائزرز حیدرآباد کو 72 رنز سے شکست دی۔ دفاعی رنر اپ رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 203 رنز بنائے۔ جواب میں سن رائزرز صرف 131 رنز ہی بناسکی۔
View more
Mon, 03 Apr 2023 11:13:54
ملک کے کروڑوں شہریوں کا ڈیٹا بڑے پیمانے پر چوری کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش ہونے اور ایک ملزم کو گرفتار کیے جانے کے بعد کانگریس نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا کہ ملک کے 67 کروڑ لوگوں کو ڈیٹا آخر کس طرح چوری ہو گیا؟ حکومت کو اس پر وضاحت پیش کرنی چاہئے۔
View more
Mon, 03 Apr 2023 11:07:47
تلنگانہ میں سائبرآباد پولیس نے ڈیٹا چوری کرنے والے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے- اس معاملے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے- سائبرآباد پولیس کو اس سے 66.9 کروڑ لوگوں اور فرموں کا ڈیٹا ملا ہے- یہ ڈیٹا ملک کی 24 ریاستوں اور 8 میٹروپولیٹن شہروں کے 104 زمروں سے تعلق رکھتا ہے-
View more
Sun, 02 Apr 2023 16:01:45
بنگلورو کے رام نگر ضلع میں گئو رکھشا کارکنان کے ذریعہ ادریس پاشاہ ایک مویشی تاجر کا بے رحمی سے قتل کیا گیا ۔ اس واردات میں پونیت کیریہلّی اور اس کے ساتھیوں کا ہاتھ ہونے کی بات سامنے آئی ہے اور پونیت پر کلیدی مجرم کے طور پر کیس درج کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 02 Apr 2023 15:57:15
ریاستی حق معلومات اور سماجی خدمتگاروں کی تنظیم کے تعلقہ جنرل سیکریٹری ناگیش نائک نے بی جے پی کے مقامی ایم ایل اے سنیل نائک پر کروڑوں روپے سرکاری فنڈ کا غلط استعمال کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ایل اے کے خلاف کریمنل کیس درج کیا جانا چاہیے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy