Tue, 04 Apr 2023 11:18:53
مغربی بنگال کے ہوگلی ضلع کے ریشرا پولیس اسٹیشن اور مشرقی ریلوے کے مصروف ہاوڑہ بردوان مین ڈویژن میں ریل خدمات متاثر ہونے کے بعد تازہ تشدد پھوٹ پڑا۔ خیال رہے کہ رام نومی کے جلوس کو لے کر اتوار کی شام دیر گئے جھڑپوں کے بعد ریشرہ کے کئی علاقے میدان جنگ میں تبدیل ہو گئے تھے۔
View more
Tue, 04 Apr 2023 11:11:50
کرناٹک اسمبلی انتخاب کو لے کر بی جے پی بہت پھونک پھونک کر قدم بڑھا رہی ہے اور کسی بھی لیڈر کو ٹکٹ دینے سے پہلے بہت غور و خوض کر رہی ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ بی جے پی نے سخت گیر ہندوتوا شبیہ والے اپنے سینئر لیڈر اور سابق وزیر کے. ایس. ایشورپا کو ٹکٹ دینے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
View more
Tue, 04 Apr 2023 11:07:34
سپریم کورٹ نے حال ہی میں ایک ایسے شخص کو بری کر دیا ہے جسے تقریباً 22 سال قبل اپنی بیوی کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس کی سزا انصاف کی پامالی تھی اور اسے درست کرنا عدالت کا فرض ہے۔ جسٹس سنجے کرول، جو بنچ کا حصہ تھے، نے کہا کہ شبہ ملزم کے جرم کی بنیاد نہیں ہو سکتا اور ملزم کو جرم سے جوڑنے والے حالات بالکل ثابت نہیں ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 03 Apr 2023 15:45:32
گجرات کے سورت سیشن کورٹ نے کانگریس لیڈر اور سابق ایم پی راہول گاندھی کو ’مودی‘ سر۔نیم ہتک عزت معاملہ میں ضمانت دے دی ہے اور کیس کی اگلی سماعت 13 اپریل کو رکھی گئی ہے۔
View more
Mon, 03 Apr 2023 14:04:44
بنٹاکل ٹیکنیکل کالج کے پاس واقع بجلی ٹرانسفارمر سے نکلنے والی چنگاریوں کی وجہ سے اطراف میں موجود سوکھی جھاڑیوں میں آگ بھڑکی جو بہت تیزی سے قریبی جنگل تک پہنچ گئی ۔
View more
Mon, 03 Apr 2023 14:00:08
کنکا پور پولیس تھانے کے حدود میں مویشیوں کو اپنی گاڑی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے والے ادریس پاشاہ کو گئو رکھشا کے نام پر بے رحمی سے قتل کرنے والے کلیدی ملزم پونیت کیریہلّی کے ساتھ بی جے پی وزراء اور لیڈران کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد کانگریس نے بی جے پی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا یہ قتل بی جے پی کی منصوبہ بندی کا حصہ تھا ۔
View more
Mon, 03 Apr 2023 13:22:26
رام نومی پر تشدد اور فسادات پر سیاسی تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس معاملے پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا بیان سامنے آیا ہے۔ بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی بی جے پی کو یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ کمزور ہو رہی ہے تو وہ فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دیتی ہے اور لوگوں کو پولرائز کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فسادات بی جے پی کی حرکت ہے۔
View more
Mon, 03 Apr 2023 12:55:11
ایک دو سالہ لڑکی سمیت تین مسافر ریلوے ٹریک پر مردہ پائے گئے اور نو دیگر جھلس کر زخمی ہوگئے، جب کیرالہ میں کنور جانے والی ایکسپریس ٹرین میں نامعلوم شخص نے ساتھی مسافروں کو آگ لگا دی۔ بربریت کا یہ واقعہ اتوار کی دیر رات پیش آیا۔
View more
Mon, 03 Apr 2023 12:37:24
اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے الہ آباد پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران امیش پال قتل معاملہ کے سلسلے میں عتیق احمد کے بہنوئی اخلاق احمد کو میرٹھ سے گرفتار کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy