Wed, 26 Apr 2023 11:47:01
یوپی ایس ٹی ایف اومیش پال قتل کیس میں عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایس ٹی ایف شائستہ پروین کو پکڑنے کے لیے یوپی کے مختلف مقامات پر مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔ شائستہ پروین اور عائشہ نوری (عتیق کی بہن) بدستور پولیس انتظامیہ کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ اس دوران یوپی ایس ٹی ایف نے پپری کے اسراول خورد اور کلاں گاؤں میں چھاپہ مارا ہے لیکن شائستہ پروین اور عائشہ نوری ایس ٹی ایف
View more
Wed, 26 Apr 2023 11:37:43
سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی شہریوں کو نکالنے کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ ہندوستانیوں کا پہلا دستہ سوڈان سے روانہ ہوئی ہے۔ ہندوستانی جنگی جہاز آئی این ایس سومیدھا 278 افراد کو لے کر جدہ کے لیے روانہ ہوا۔
View more
Wed, 26 Apr 2023 11:33:41
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اپریل کے آخر تک ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور (ڈی ای ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک ہندوستان کی آبادی ایک ارب 42 کروڑ 57 لاکھ 75 ہزار 850 ہونے کی توقع ہے، جس سے وہ دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔
View more
Wed, 26 Apr 2023 11:29:06
چ۔ امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے جنگ بندی کے نفاذ سے کچھ دیر قبل جاری ایک بیان میں کہا کہ ’سوڈان آرمڈ فورسز (ایس اے ایف) اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے طویل مذاکرات کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کرلیا‘۔
View more
Wed, 26 Apr 2023 11:24:52
دہلی کے سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا دہلی کی ایکسائز پالیسی معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی کی جانچ میں ہیں۔ سی بی آئی نے ایکسائز پالیسی معاملے میں راؤس ایونیو کورٹ میں منگل کو ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں پہلی بار منیش سسودیا کا نام شامل کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 26 Apr 2023 11:20:47
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 2019 کے ہتک عزتی کے معاملہ میں سورت کی عدالت کے حکم کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں کل 26 اپریل کو سماعت کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ خیال رہے کہ 20 اپریل کو گجرات کی سورت سیشن کورٹ نے راہل کی اس عرضی کو مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے 'مودی کنیت' کے حوالے سے ہتک عزتی کے معاملے میں نچلی عدالت سے سنائی گئی سزا کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا
View more
Tue, 25 Apr 2023 17:31:04
برہماور کے ہاراڈی گرام میں کینیار کودرو کی ندی میں حادثاتی طور پر غرقاب ہونے سے جن چار لڑکوں کی موت واقع ہوئی تھی اس میں سے چوتھے لڑکے فرحان ابن یاسین (16 سال) لاش بھی ندی سے برآمد ہونے کے بعد ہوڈے کے قبرستان چاروں لاشوں کی تدفین عمل میں آئی ۔
View more
Tue, 25 Apr 2023 17:23:10
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق چیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ 2018 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ” جھوٹا پرو پیگنڈا چلایا گیا کہ وہ مخالف ہندو ہیں۔ سدارامیا نے ہند ومخالف ہونے کی تردید کی جیسا کہ بی جے پی نے پیش کیا۔
View more
Tue, 25 Apr 2023 17:11:52
اب جبکہ کرناٹک میں 10 مئی کے اسمبلی انتخابات کو محض چند ہفتے باقی ہیں، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی منگل کو ریاست کا دورہ کرنے والی ہیں جس کے دوران وہ پارٹی کے لیے انتخابی مہم چلائیں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy