Wed, 26 Apr 2023 23:06:14
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں سنگین لڑائی سے انسانی بحران تیزی سے تباہی میں بدل رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل برائے انسانی امور جوائس مسویا نے منگل کو سلامتی کونسل کو بتایا کہ 15 اپریل سے سوڈان میں جو کچھ ہو رہا ہے (جب سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں)، وہ عام شہریوں اور امدادی کام میں مصروف عملہ کے لئے ایک ڈراؤنا خواب جیسا ہے۔
View more
Wed, 26 Apr 2023 23:00:47
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ ملک کی نامور کھیل ہستیاں خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف طویل عرصے سے احتجاج کر رہی ہیں، لیکن حکومت شکایات پر دھیان دینے کے بجائے ان کی آواز کو دبانے کا کام کر رہی ہے۔
View more
Wed, 26 Apr 2023 22:46:02
کلکتہ ہائی کورٹ نے کھڑگ پور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے طالب علم فیضان احمد کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ میت کو قبر سے نکال کر کلکتہ لایا جائے اور اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے۔ فیضان احمد کی لاش گزشتہ سال 14 اکتوبر کو ادارے کے ہاسٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی۔
View more
Wed, 26 Apr 2023 22:31:59
کرناٹک حکومت نے سپریم کورٹ میں بیان دیا ہے کہ کہ اس نے محض مذہب کی بنیاد پر مسلم طبقہ کے لیے ریزرویشن جاری نہ رکھنے کا شعوری فیصلہ لیا ہے، کیونکہ یہ غیر آئینی ہے اور آئین کے آرٹیکل 14 اور 16 کے خلاف ہے۔
View more
Wed, 26 Apr 2023 22:26:59
دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کے روز ای ڈی کے ذریعہ جانچ کی جا رہی دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں عآپ لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر اپنا فیصلہ ملتوی کر دیا۔
View more
Wed, 26 Apr 2023 21:22:45
ایسا لگتا ہے کہ اس بار اسمبلی الیکشن کے دوران ساحلی علاقے میں سیاسی پارٹیاں فرقہ وارانہ موضوعات سے گریز کرنے کی پالیسی اپنا رہی ہیں ، کیونکہ سابقہ انتخابات کی طرح فرقہ وارانہ مسائل اور موضوعات پر بیانات دینے اور ماحول کو گرمانے کی کوشش اس مرتبہ نہ کانگریس کی طرف سے ہو رہی ہے اور نہ بی جے پی کی طرف سے ہوتی نظر آ رہی ہے۔
View more
Wed, 26 Apr 2023 13:30:08
حجاب کے مسئلہ پر کرناٹک میں مسلم لڑکیوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کو تبسم شیخ نے ناکام بناتے ہوئے فرقہ پرست طاقتوں کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے۔تبسم شیخ نے اپنی قابلیت کے بہتر مظاہرہ کیلئے کالج میں حجاب کی شرط پر مفاہمت کرتے ہوئے امتحانات میں حصہ لیا۔ کرناٹک میں حجاب کے ساتھ اسکول اور کالجس میں شرکت کیلئے مسلم طالبات نے جدوجہد کی تھی اور یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا۔
View more
Wed, 26 Apr 2023 12:55:07
کرناٹک میں مسلمانوں کو حاصل 2Bمخصوص ریزرویشن کو ختم کرتے ہوئے اس ریزرویشن کو لنگایت او ر ووکلیگا طبقات میں تقسیم کرتے ہوئے بی جے پی حکومت نے جو سرکاری حکم نامہ جاری کیا تھا، اس پر سپریم کورٹ نے 9مئی تک روک لگا دی ہے اور کہا ہے کہ عدالت میں اس روز اس معاملہ پر اگلی سماعت ہو گی، اس وقت تک پرانے ریزرویشن نظام کو ہی رائج رکھا جائے،جس کے تحت مسلمانوں کو 4فیصد ریزرویشن حاصل ہے۔
View more
Wed, 26 Apr 2023 12:40:36
شہر کے شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کی ووٹر لسٹ سے 7200ووٹروں کے ناموں کو حذف کر دیا جائے گا، کیونکہ ان ناموں کو الگ زمرے میں برقرار رکھنے کے لئے شیو اجی نگر کے رکن اسمبلی رضوان ارشد کی طرف سے دائر کی گئی عرضی کو کرناٹک ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy