Fri, 28 Apr 2023 22:56:22
کانپور میں سڑک پر عید کی نماز پڑھنے پر 1700 مسلمانوں کے خلاف 3 تھانوں میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس کا الزام ہے کہ پابندی کے باوجود 22 / اپریل کو جاجما، بابو پوروا اور بڑی عیدگاہ بینجہبار کے باہر سڑک پر نماز ادا کی گئی۔
View more
Fri, 28 Apr 2023 22:48:55
ریاستی چیف انتخابی افسر منوج کمار مینا نے بتا یا کہ 10 مئی کو ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں ریاست بھر میں 5.31کروڑ ووٹرس اپنے ووٹ کا استعمال کر سکیں گے۔انہوں نے بتا یا کہ جاریہ ماہ کے آخر سے ووٹرس سلپ اور باقی3.5لاکھ ووٹرس کے شناختی کارڈس تقسیم کر دئے جائیں گے۔
View more
Fri, 28 Apr 2023 22:42:59
بروز چہارشنبہ یہاں ایک پرائیویٹ ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری انچارج برائے کرنا ٹکا رندیپ سنگھ سر جے والے اور کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیو کمار نے بھارتیہ جنتاپارٹی کی قیادت والی ریاستی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ اقلیتوں کو دئے گئے ریزرویشن کے معاملے میں ڈبل انجمن والی ریاستی حکومت نے ریاستی عوام کو دہرا دھوکہ دیا ہے۔
View more
Fri, 28 Apr 2023 22:36:19
کرناٹک اسمبلی انتخاب کی تشہیر کے دوران بی جے پی لیڈر بسنگوڑا پاٹل یتنال کی سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی کے خلاف قابل اعتراض اور سطحی تبصرہ پر کانگریس نے جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب میں شکست کو دیکھتے ہوئے بی جے پی اور اس کے لیڈروں نے اپنا ذہنی اور سیاسی توازن کھو دیا ہے۔
View more
Fri, 28 Apr 2023 21:51:46
بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقہ کے لئے جنتا دل ایس امیدوار ایڈوکیٹ ناگیندرا نائک نے بوتھ لیول کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور علاقے کی ترقی کے بارے میں سوچتے ہیں جس کی وجہ سے میں پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ بھٹکل ہوناور حلقہ میں جنتا دل ایس کو غیر معمولی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
View more
Fri, 28 Apr 2023 21:39:31
بھٹکل اسپورٹس کلب کی طرف سےجاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق ضلع شمالی کینرا کے 16 اور 19 کے درمیانی عمر والے کرکٹ کھلاڑیوں کا سلیکشن کیا جائے گا ۔ جن کھلاڑیوں کا سلیکشن ہوگا انہیں ہبلی میں ہونے والے کے ایس سی اے کے انٹر کلب ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔
View more
Fri, 28 Apr 2023 21:33:44
اسمبلی الیکشن کے پس منظر میں ووٹروں کو لبھانے کے لئے اس سے قبل چار قسم کی گارنٹی جاری کرنے والی کانگریس کی طرف سے راہل گاندھی نے منگلورو کے ایک اجلاس میں پانچویں گارنٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی تو ریاست میں خواتین کے لئے سرکاری بسوں میں مفت سفر کرنے کی سہولت دی جائے گی۔
View more
Thu, 27 Apr 2023 21:55:02
کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال میں رام نومی کے موقع پر ریاست کے مختلف اضلاع میں ہونے والے تشدد کے حوالہ سے این آئی اے سے تحقیقات کرانے کا حکم صادر کیا ہے۔ خیال رہے کہ بنگال میں رام نومی کے موقع پر ہاوڑہ اور دالکولا سمیت متعدد شہروں میں تشدد کی آگ بھڑک گئی تھی۔
View more
Thu, 27 Apr 2023 21:47:42
کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے تمام سیاسی جماعتوں کی تشہیر عروج پر ہے اور بیانات میں الزام برائے الزام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دریں اثنا، کانگریس پارٹی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ ایک ریلی کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں اور نفرت پھیلائی گئی۔ کانگریس لیڈران نے اس کے خلاف بنگلورو کے ہائی گراؤنڈس پولیس اسٹیشن میں امت شاہ اور بی جے پی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy