Mon, 01 May 2023 11:19:13
ماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے گزشتہ روز کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے جھوٹ کو سچ بنانے کے لئے امریکی کمپنی ڈیلائٹ کی مدد لے رہی ہے۔ یادو نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ یوگی حکومت ترقی کا جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے اور اس جھوٹ کو سچ میں بدلنے کے لئے انہوں نے امریکہ کی ایک کمپنی ڈیلائٹ کو ذمہ داری دی ہے۔
View more
Mon, 01 May 2023 11:15:39
جنتر منتر پر پہلوانوں کے دھرنے کا آج نوا دن ہے اس دوران کئی سیاسی پارٹیوں کی انہئں حمایت ملی ۔کل پہلوانوں نے ایک بار پھر پریس کانفرنس کی اور کہا وزیر اعظم مودی کو ہماری ’من کی بات‘ سننی چاہئے۔ دوسری جانب پہلوانوں کو کسانوں کی حمایت بھی حاصل ہوئی۔ یونائیٹڈ کسان مورچہ کی نمائندہ تنظیم نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔
View more
Mon, 01 May 2023 11:08:49
سیلم پور سے ممبراسمبلی عبدالرحمن پر تقریباً دس سال پرانے مقدمہ نے زور کا جھٹکا دیا ہے۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے عبدالرحمن اور ان کی اہلیہ عاصمہ رحمن کو سرکاری اسکول کی پرنسپل پر حملہ اور دھمکانے کے معاملے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ عبدالرحمن پر یہ مقدمہ اس وقت لگا تھا جب وہ ایم ایل اے بھی نہیں تھے جبکہ ایم پی اور ایم ایل پر لگے مقدمے کی سماعت راؤز ایونیو کورٹ میں ہوتی ہے اسی کے تحت ع
View more
Mon, 01 May 2023 11:06:12
جموں وکشمیر کے تمام خطوں اور طبقوں کے تہذیب و تمدن، ثقافت، کلچر اور علاقائی زبانوں کے تحفظ سے ہی ہمارا وجود قائم و دائم رہ سکتا ہے اور اسی میں ہماری انفرادیت اور شناخت کا راز مضمر ہے ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وجود کو زندہ رکھنے سے ہی ہم اپنے حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد اور اپنے بنیادی
View more
Mon, 01 May 2023 11:03:49
بہار کے سی ایم نتیش کمار ملک میں اپوزیشن اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں، ایسے میں ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو کا کردار بھی کم اہم نہیں ہے۔ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بننے کے بعد سی ایم نتیش کمار نے پہلی بار سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے راہل گاندھی سے ملاقات کی۔
View more
Mon, 01 May 2023 11:01:07
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 171.50 روپے کی کمی کر دی ہے۔ آج سے دہلی میں 19 کلو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی خوردہ فروخت کی قیمت 1856.50 روپے ہو گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
View more
Mon, 01 May 2023 10:11:30
سوڈان میں جاری خانہ جنگی میں پھنسے ہندوستانیوں کے بحفاظت انخلاء کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو بھی ایک فلائٹ جدہ سے ریاست کیرالہ کے کوچی ائرپورٹ لینڈ کر چکی ہے۔پتہ چلا ہے کہ کوچی پہنچنے والوں میں بھٹکل کا ایک شخص نصراللہ محتشم سمیت ریاست کرناٹک کے مختلف علاقوں کے 20 سے 25 لوگ بھی شامل ہیں۔
View more
Sun, 30 Apr 2023 21:57:39
پچھلے کچھ دنوں کے اندر ملک کی سیاست نے ایک خطرناک موڑ لے لیا ہے۔ اب اس ملک میں کوئی بھی وزیر اعظم سے سوال نہیں کر سکتا ہے۔ اور اگر وہ یہ جرأت کرتا ہے تو اس کو اس کا خمیازہ بھگنا پڑے گا۔ تب ہی تو کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا میں ہنڈن برگ رپورٹ پر وزیر اعظم سے یہ سوال کیا کہ اڈانی سے آپ کے کیا رشتے ہیں، تو بس راہل پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ پہلے سورت کی ایک عدالت نے ان کی لوک سبھا ممبری رد کر دی۔
View more
Sun, 30 Apr 2023 21:54:28
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے اب تک سوڈان سے 96 ملکوں کے 4 ہزار 738 افراد کا انخلا مکمل کر لیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے بیان میں بتایا کہ سوڈان سے 139 سعودی شہریوں کو نکالا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy