Sat, 06 May 2023 21:33:14
منی پور میں بھڑکنے والی تشدد کی آگ میں کئی افراد کی جان چلی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ منی پور میں اب تک 54 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
View more
Sat, 06 May 2023 21:29:16
سپریم کورٹ میں کئی بار ایک ہی جیسے معاملے پر عرضی داخل کیے جانے کا معاملہ دیکھا گیا ہے۔ آج سپریم کورٹ نے ایک شخص کو ایسے ہی ایک معاملے میں زبردست پھٹکار لگائی۔ عدالت نے عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ بار بار ایک ہی معاملے کو عدالت میں لانا عدالتی وقت کی بربادی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے اس شخص پر جرمانہ بھی عائد کیا۔
View more
Sat, 06 May 2023 21:21:45
قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں جمعہ (5 مئی) کو موسم صاف رہا، جس کی وجہ سے لوگوں کو بے موسمی بارش سے راحت ملی ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتہ (6 مئی) سے ایک بار پھر بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
View more
Sat, 06 May 2023 21:14:32
کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ بی جے پی لیڈر ملکارجن کھڑگے اور ان کے پورے خاندان کو قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چٹا پور کے ایک لیڈر، جو پی ایم مودی کے بھی پسندیدہ ہیں، نے ملکارجن کھرگے اور ان کے خاندان کو قتل کرنے کا بیان دیا ہے۔
View more
Sat, 06 May 2023 21:08:32
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور باگلی اسمبلی حلقہ انتخاب سے 8 مرتبہ کے رکن اسمبلی، رکن پارلیمنٹ کیلاش جوشی کے بیٹے دیپک جوشی نے آج کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے اپنے ہمنواؤں کے ساتھ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ کی رہائش گاہ پہنچ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
View more
Sat, 06 May 2023 20:11:51
اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم میں اگر کسی پارٹی یا امیدوار کی طرف سے کم عمر بچوں کو استعمال کیا جاتا ہے تو یہ قانوناً جرم ہے اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔
View more
Sat, 06 May 2023 20:05:11
کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم مودی کو یاد دلایا ہے کہ وہ اس ملک کے منتخب وزر اعظم ہیں اور انہیں اس وقت کرناٹکا کی انتخابی تشہیر کے بجائے ہولناک خونریزی اور تشدد سے متاثرہ منی پور کی فکر کرنی چاہیے۔
View more
Sat, 06 May 2023 19:55:34
دو دنوں کے شدید تشدد کے بعد جمعہ کو منی پور میں تشدد پر قابو پالیاگیا ہے۔اس کیلئے ریاست کے16 میں سے 9 اضلاع میں کرفیو نافذ کیاگیاہے اور انٹرنیٹ کو آئندہ 5 دنوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
View more
Sat, 06 May 2023 19:48:32
ریاست کرناٹک میں کانگریس پوری قوت کے ساتھ واپس اقتدار پر آرہی ہے، اسی بات سے خوفزدہ ہوکر ملک کے وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر لیڈران مسلسل کرناٹک کے دورے کررہے ہیں اور تمام کاموں کو بالائے طاق رکھ کر اپنی پارٹی کی تشہیر کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ بات کرناٹک کے سابق وزیر اور ہلیال اسمبلی حلقہ کے کانگریس اُمیدوار آر وی دیش پانڈے نے کہی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy