Mon, 08 May 2023 23:35:10
اتراکھنڈ کانگریس نے کرناٹک اسمبلی انتخاب میں چنتاپور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار منی کانت راٹھوڑ کے خلاف دہرادون کی کوتوالی میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔ الزام ہے کہ راٹھوڑ کی طرف سے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، ان کی بیوی اور پورے کنبہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
View more
Mon, 08 May 2023 23:26:11
کرناٹک میں 10 مئی کو اسمبلی انتخاب ہونا ہے۔ آج انتخابی تشہیر کا آخری دن ہے۔ سبھی پارٹیاں آج اپنے امیدواروں کے حق میں انتخابی تشہیر کرتے ہوئے پورا زور لگا رہی ہیں۔
View more
Mon, 08 May 2023 23:17:27
گردابی طوفان ’موچا‘ کو لے کر آئی ایم ڈی انتہائی محتاط ہے۔ محکمہ موسمیات نے مغربی بنگال، اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں آئندہ تین دن بھاری بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اڈیشہ اور مغربی بنگال کے سبھی ضلعوں میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 08 May 2023 22:35:28
دہلی میں اپنے مطالبات کو لے کر مظاہرہ کر رہے پہلوانوں کی حمایت میں اب کسان جنتر منتر پہنچ گئے ہیں۔ کسان مظاہرین کو روکنے کے لیے دہلی پولیس نے بریکیڈنگ کی تھی لیکن کسانوں نے بریکیڈنگ ہٹا دیے اور جنتر منتر پر مظاہرہ کی جگہ تک پہنچ گئے۔ بزرگوں کے ساتھ بڑی تعداد میں کسان دہلی پہنچے ہیں۔
View more
Mon, 08 May 2023 22:31:06
کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران بہت زیادہ بیان بازی ہو رہی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں انتخابی مہم کے دوران 'مذہبی' نعرے لگائے ۔
View more
Mon, 08 May 2023 22:24:53
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بسوراج بومئی اپنے قلعہ شگاؤں میں سہ رخی مقابلے میں پھنس گئے ہیں۔
View more
Mon, 08 May 2023 21:10:25
ہوناور کاسرکوڈ کے ٹونکا سمندر میں تیز ہواوں کی وجہ سے ماہی گیر کشتی غرقاب ہوگئی جس میں موجود 14 مچھیروں کو مقامی لوگوں کی مدد سے بحفاظت بچا لیا گیا ۔
View more
Mon, 08 May 2023 20:40:20
بائک اور کار کی ٹکر میں بائک سوار حسام الدین شریف (30) کی موت واقع ہوگئی جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار محمد قطب (20) زخمی ہوگیا جسے کنداپور اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثہ ساگر روڈ پر پیر شام قریب 5:30 بجے پیش آیا۔
View more
Mon, 08 May 2023 13:07:29
کرناٹک اسمبلی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا پیر 8مئی کی شام اختتام عمل میں آیا ۔ریاست کی 224نشستوں کیلئے چہارشنبہ 10مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 13مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy