Sun, 07 May 2023 19:18:22
اسمبلی انتخابات میں جیت کی طرف بڑھتی ہوئی کانگریس پارٹی کے حق میں ایک اور مثبت بات یہ سامنے آئی ہے کہ لنگایت طبقہ کے ایک بڑے مضبوط گروہ ' کرناٹکا ویر شئیوا لنگایت فورم' نے ایک کھلے مراسلہ کے ذریعے کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے
View more
Sun, 07 May 2023 13:24:39
کرناٹک میں جیسے جیسے پولنگ کی تاریخ قریب آرہی ہے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو تا جارہا ہے۔ سنیچر کو کرناٹک کا سیاسی درجہ حرارت عروج پر تھا کیوں کہ ایک طرف بنگلور ومیں وزیر اعظم مودی 26 کلومیٹر طویل روڈ شو کررہے تھے تو دوسری طرف کانگریس پارٹی کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی ہبلی میں راہل گاندھی اور پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کے ساتھ ریلی سے خطاب کررہی تھیں۔ ان دونوں جگہوں پر لیڈران نے ایک دوسرے کے خلاف
View more
Sun, 07 May 2023 13:20:35
کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کے روز کرناٹک کے ہبلی میں ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر زوردار حملہ کیا۔ اپنی تقریر کے شروع میں انھوں نے جلسہ عام میں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ریاست میں تبدیلی ہوگی اور بہت جلد ہوگی۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ جو لوگ ریاست کو لوٹ رہے ہیں انھیں عوام 10 مئی کو جواب دے گی۔
View more
Sun, 07 May 2023 13:14:26
دہلی پولیس ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (آر ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ سے ان کے خلاف درج دو ایف آئی آر معاملے میں اب تک پوچھ تاچھ تک نہیں کر پائی ہے۔ دونوں ایف آئی آر 21 اپریل کو درج کی گئی تھیں اور یہ سنگین جرائم سے جڑی ہوئی ہیں جس میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم سے تحفظ (پاکسو) قانون شامل ہے۔
View more
Sun, 07 May 2023 13:07:09
ساحلی علاقے میں گزشتہ مرتبہ پریش میستا کے مبینہ قتل کا موضوع بی جے پی کے کٹر ہندوتوا وادی نوجوانوں کے لئے جوش اور امنگوں میں ابال لانے کا سبب بنا تھا اور اس کے نتیجہ میں بی جے پی نے مکمل سیاسی فائدہ حاصل کیا تھا ۔ لیکن اس مرتبہ ایسا کوئی ہنگامہ خیز اور سلگتا ہوا موضوع بی جے پی کے پاس نہیں ہے ۔ ایسے میں کانگریس پارٹی کی طرف سے بجرنگیوں پر پابندی لگانے کی مبینہ تجویز کو اچھالتے ہوئے بجرنگ بلی کے ن
View more
Sun, 07 May 2023 12:58:37
بی جے پی کی انتخابی تشہیر کے لئے یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سینٹ انتھونی میدان میں منعقدہ جلسہ میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی بجرنگ دل پر پابندی لگانے کی بات اس لئے کہہ رہی ہے کیونکہ کانگریس ایک بھوت ہے اور ہنومان کا جاپ کرنے سے بھوت پریت خوف زدہ ہو کربھاگ جاتے ہیں ۔ کیسے ہی راکشس کیوں نہ ہوں وہ سب بجرنگ بلی (ہنومان) کے سامنے بھاگ جاتے ہیں ۔
View more
Sun, 07 May 2023 12:51:34
کرناٹک اسمبلی انتخابات سے قبل انکم ٹیکس محکمہ نے بنگلورو اور میسورو میں چھاپہ ماری کر بڑے پیمانے پر نقدی اور زیورات ضبط کیے ہیں۔ انکم ٹیکس محکمہ نے 10 مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخاب میں امیدواروں کو رقم مہیا کرانے کے لیے مبینہ طور سے وسائل کا انتظام کرنے والے کچھ فائنانسرز کے یہاں چھاپہ ماری کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھاپہ ماری بنگلورو اور میسورو میں کئی مقامات پر کی گئی جس میں 15 کروڑ روپے نقد اور
View more
Sun, 07 May 2023 12:28:54
رناٹک اسمبلی انتخاب میں زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔ ایسے میں سبھی پارٹیاں دھواں دھار انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ بی جے پی کی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے پی ایم مودی خود ہی ریاست میں محاذ سنبھالے ہوئے ہیں۔ پی ایم مودی نے دہشت گردی کے ایشو پر کانگریس کو گھیرنے کی کوشش کی تو پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے انھیں سخت جواب دیا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم مودی کو بہانہ بنانے کی جگہ کرناٹک کے لوگوں کو یہ بتانا چاہ
View more
Sun, 07 May 2023 12:17:57
صنعت کار گوتم اڈانی کے اڈانی گروپ کی کمپنیاں اس وقت خستہ حالی کی شکار نظر آ رہی ہیں۔ ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ سے پہنچے نقصان کا ازالہ ابھی تک نہیں ہو پایا ہے۔ اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرس میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو لگاتار خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ہفتہ ہی گروپ کی کمپنیوں کے شیئر ہولڈرس کو 3700 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy