Tue, 09 May 2023 21:30:30
مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں دلخراش حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں سری کھنڈی سے اندور جا رہی بس دسواں اور ڈونگرگاؤں کے درمیان بوراڈ ندی کے پل کی ریلنگ توڑ کر نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 09 May 2023 21:21:56
اتراکھنڈ کے شہروں میں دراڑیں پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جوشی مٹھ اور دیگر شہروں کے بعد اب نینی تال ضلع میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں، جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔ دراڑیں پڑنے سے یہاں کے لوگوں کے سامنے کئی طرح کی مشکلات بھی کھڑی ہو گئی ہیں۔
View more
Tue, 09 May 2023 21:18:56
پٹنہ ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں بہار میں ذات پر مبنی مردم شماری پر عارضی روک لگانے کا فیصلہ سنایا تھا اور اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لیے 3 جولائی کی تاریخ مقرر کی تھی۔
View more
Tue, 09 May 2023 21:02:26
الیکشن کمیشن نے منگل کو کہا کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کو پیسے اور لالچ سے پاک رکھنے کے لیے اپنی چوکسی کی وجہ سے اس بار ریاست میں انتخابی مہم کے دوران کل 375 کروڑ روپے نقد اور دیگر اشیاء ضبط کی گئیں۔
View more
Tue, 09 May 2023 20:52:17
کل 10 مئی کو ریاست کرناٹک میں ایک ہی مرحلے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ریاست بھر میں صبح سات بجے سے انتخابی کاروائی شروع ہوگی۔ اس ضمن میں بھٹکل ساگر روڈ پر واقع گرو سدھیندرا کالج میں پولنگ اہلکاروں کو مختلف پولنگ مشینوں کے ساتھ پولنگ مراکز میں روانہ کیا گیا ۔
View more
Tue, 09 May 2023 20:35:55
انجمن آرٹس، سائنس، کامرس اینڈ پی جی سینٹر کی اسٹوڈینٹ ویلفیئر ونگ کی جانب سے پی یو سی پاس طلبہ کے لئے کریئر گائڈینس اور اسکالرشپ سے متعلق بیداری کے لئے ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوا ۔
View more
Tue, 09 May 2023 12:43:10
کرناٹک کی انتخابی سیاست اس وقت شباب پر ہے۔ 10مئی کو ایک مرحلہ میں 224سیٹوںپر ایک ساتھ الیکشن ہونے والے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سے بڑے لوگ اور بڑی تعداد میں ادھرادھر جارہے ہیں اورخاص طورپر کانگریس کا رخ کررہے ہیں۔
View more
Tue, 09 May 2023 12:03:49
کانگریس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کرناٹک میں آج ایک جلسہ عام میں راہل گاندھی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ جو کہتے ہیں وہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کرناٹک میں حکومت بنتی ہے، ہم ان پانچوں وعدوں پر کام شروع کر دیں گے جو ہم نے کرناٹک کے لوگوں سے کیے ہین تاکہ ان کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔
View more
Tue, 09 May 2023 11:46:56
کرناٹک اسمبلی انتخابات سے ایک دن پہلے، سپریم کورٹ نے کرناٹک میں مسلمانوں کے لیے 4 فیصد کوٹہ واپس لینے کے بارے میں ایک سیاسی ریلی کے دوران امت شاہ کے تبصرے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اس نے اپنے زیر غور معاملے کے بارے میں سیاسی بیانات کو "نامناسب" قرار دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ "کچھ تقدس برقرار رکھنے کی ضرورت ہے"۔ مسلمانوں کے لیے 4 فیصد ریزرویشن سے دستبرداری اور سیاسی طور پر بااثر لنگایت اور ووکل
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy