Thu, 11 May 2023 12:40:20
ریاست کرناٹک کے اسکولوں میں پہلی جماعت میں بچوں کے داخلہ کے لئے لازمی طو ر پر6سال مکمل ہونے کا قانون 2025-26کے تعلیمی سال سے جاری کئے جانے کے پیش نظر محکمہ تعلیمات عامہ نے احکامات جاری کئے ہیں کہ رواں 2023-24کے تعلیمی سال میں ایل کے جی میں داخلہ کیلے بچوں کو یکم جو ن کو لازمی طور پر4سال مکمل ہوں۔
View more
Thu, 11 May 2023 12:35:45
بنگلور وشہری ضلع انتخابی آفسر تشار گری ناتھ نے بتا یا کہ بنگلور شہری ضلع کی حدود کے28اسمبلی حلقہ جات میں ووٹوں کی گنتی کے4مراکز میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
View more
Thu, 11 May 2023 12:29:51
میسورو میں وقت پر تمام پولنگ بوتھوں میں ایک ساتھ پولنگ کا آغاز کیا گیا۔ضلع انتظامیہ کی مسلسل کوشش کی وجہ سے اور خاص کر مسلم اکثریت والے علاقوں میں جمعہ کے خطبوں کے موقع پر خطیب حضرات اور اردو اخباروں میں مختلف تعلیمی اورملی اداروں کی اپیل کی وجہ سے مسلم ووٹرس میں ایک خاص بیداری دیکھی گئی اور نرسمہاراجہ اور چامراجہ حلقے میں مسلم ووٹروں کی کافی تعداد دیکھی گئی۔برقعہ پوش مسلم خواتین کی لمبی لمبی قطار
View more
Thu, 11 May 2023 11:58:46
اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں پولنگ جمعرات کو 38 اضلاع میں 370 شہری بلدیاتی اداروں، 7 میونسپل کارپوریشنوں، 95 میونسپل کونسلوں اور 268 نگر پنچایتوں کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے دوران صبح سات بجے شروع ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 11 May 2023 11:46:14
گزشتہ سال شیوسینا میں بغاوت کے بعد ایکناتھ شندے نے ادھو ٹھاکرے کو پارٹی اور مہاراشٹر کے اقتدار دونوں سے بے دخل کر دیا تھا لیکن ایکناتھ شندے کی یہ جیت برقرار رہے گی یا نہیں، اس کا فیصلہ آج جمعرات (11 مئی) کو ہونے جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کی 5 ججوں کی آئینی بنچ شندے دھڑے کے 16 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے ادھو ٹھاکرے دھڑے کے مطالبے پر اپنا فیصلہ سنائے گا۔
View more
Thu, 11 May 2023 11:43:15
دہلی ہائی کورٹ جمعرات کو 2021-22 ایکسائز پالیسی کیس کے سلسلہ میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے دلائل کی سماعت کرے گا۔ سی بی آئی نے بدھ کو ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اے اے پی لیڈر اقتدار میں ہے اور سیاسی اثر و رسوخ کے حامل ہیں۔
View more
Thu, 11 May 2023 11:40:22
پنجاب کے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب جمعرات کو ایک اور دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔ گولڈن ٹیمپل کے قریب یکے بعد دیگرے یہ تیسرا دھماکہ ہے۔ اس تازہ دھماکے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم بدھ کی رات ایک بجے کے قریب ہونے والے اس دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے کا یہ مقام سابقہ دھماکے کے مقام سے مختلف تھا۔
View more
Thu, 11 May 2023 11:31:24
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیوپال یادو نے متنازعہ فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کو اتر پردیش میں ٹیکس فری کرنے کے یوگی حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تفریح کے نام پر خطرناک اور زہریلا ایجنڈا دکھانے کی کوشش ملک اور سماج کے لیے مضر ہے۔
View more
Thu, 11 May 2023 11:22:02
پا کستان میں حالات فکر انگیز بنے ہوئے ہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی بھی وقت ایمرجنسی کا اعلان ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ہی ملک میں حالات کشیدہ ہو گئے تھے اور جگہ جگہ پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy