Fri, 12 May 2023 00:02:44
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار لگاتار مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ بی جے پی مخالف پارٹیوں کے سربراہان سے ملاقات کر آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں میں پوری طرح سرگرم ہیں۔
View more
Thu, 11 May 2023 23:58:13
سپریم کورٹ نے آج اپنے ایک فیصلہ میں دہلی حکومت کے سامنے لیفٹیننٹ گورنر کی قوت کو کم تر ٹھہراتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور ایل جی کے درمیان جاری اختیارات کی لڑائی کا خاتمہ کر دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 11 May 2023 23:54:37
ہریانہ کانگریس کے تمام ارکان اسمبلی نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف انصاف کے لیے دہلی کے جنتر منتر پر بیٹھے پہلوانوں کی حمایت میں بڑا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Thu, 11 May 2023 23:50:53
مختلف پول سروے میں بی جے پی کو کم سیٹیں ملنے کی پیشن گوئیوں کے بعد ریاست میں ایک خبر وائرل ہوگئی کہ دوسری پارٹیوں کے بعض کامیاب اُمیدواروں کو خریدنے کے لئے ضلع اُترکنڑا کے ڈانڈیلی میں بی جے پی کی طرف سے ایک ریسارٹ بُک کیا گیا ہے اور بی جے پی کو واضح اکثریت نہ ملنے کی صورت میں حکومت بنانے کے لئے درکار ارکان اسمبلی کو خریدنے کے لئے ابھی سے پلاننگ شروع ہوگئی ہے۔
View more
Thu, 11 May 2023 23:49:55
سپریم کورٹ کے ادھو ٹھاکرے اور ایکناتھ شندے دھڑے سے متعلق فیصلے کے بعد شیوسینا لیڈران سنجے راوت اور پرینکا چترویدی نے کہا کہ وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو اخلاقی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
View more
Thu, 11 May 2023 23:46:43
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ترقی کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی۔ اروند کیجریوال نے آج دہلی حکومت بمقابلہ مرکز پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ "دہلی کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے میرے دل کی گہرائیوں سے سپریم کورٹ کا شکریہ۔ اس فیصلے سے دہلی کی ترقی کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی۔ جمہوریت کی جیت ہوئی۔‘‘
View more
Thu, 11 May 2023 23:38:10
مبینہ دہلی آبکاری گھوٹالہ کے ملزم دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر جمعرات کے روز دہلی ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ حالانکہ انھیں اپنی بیمار بیوی سے بات کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
View more
Thu, 11 May 2023 23:13:31
انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق اس مرتبہ سی ای ٹی کے لئے تیاری کر رہے طلبہ کے لئے اے آئی ٹی ایم بھٹکل میں ایک مشقی سی ای ٹی امتحان منعقد کیا جا رہا ہے تا کہ طلبہ اس امتحان کے لئے اپنی تیاریوں کا جائزہ لے سکیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy