Sat, 13 May 2023 23:53:00
کانگریس کے کرناٹک ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار نے رام نگر ضلع کے کنک پورہ انتخابی حلقہ سے 57 ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔ شیوکمار ووٹ شماری میں شروع سے ہی سبقت بنائے ہوئے تھے۔ بی جے پی کے آر. اشوک بڑے فرق سے ہار گئے اور جنتا دل ایس کے بی. ناگراجو دوسرے مقام پر رہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق شیوکمار کو 63475 ووٹ، ناگراجو کو 11306 ووٹ اور اشوک کو 10086 ووٹ ملے۔
View more
Sat, 13 May 2023 23:48:55
کرناٹک اسمبلی انتخاب کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں اور کانگریس نے نمایاں کارکردگی انجام دیتے ہوئے 224 میں سے 136 اسمبلی سیٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ کرناٹک کے موجودہ وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بسوراج بومئی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اس بارے میں تفصیلی تجزیہ کرے گی۔
View more
Sat, 13 May 2023 23:45:12
10 مئی کو جب کرناٹک کی 224 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی، تو اس کے بعد مختلف ٹی وی چینلز اور اداروں کے ذریعہ ایگزٹ پول جاری کیے گئے۔ بیشتر ایگزٹ پول میں کانگریس کو سب سے بڑی پارٹی دکھایا گیا تھا، لیکن آج جب انتخابی نتائج برآمد ہوئے تو کانگریس نے نہ صرف بی جے پی کو شکست فاش دے دی، بلکہ بیشتر ایگزٹ پول کو بھی شکست دے دی۔ یعنی ایگزٹ پول کے اندازے کو غلط ثابت کرتے ہوئے امید سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی
View more
Sat, 13 May 2023 23:40:40
کرناٹک اسمبلی انتخاب میں کانگریس نے اکثریت حاصل کر لی ہے۔ حکومت تشکیل دینے کے لیے 113 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی کی ضرورت تھی، لیکن کانگریس نے 135 سے بھی زیادہ سیٹیں جیت لی ہیں۔
View more
Sat, 13 May 2023 23:35:17
) کرناٹک اسمبلی انتخاب 2018 میں 7 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی، اور اس مرتبہ 2 زیادہ یعنی 9 امیدوار جیت کر ریاستی اسمبلی پہنچے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلی بار بھی سبھی کامیاب مسلم امیدوار کانگریس پارٹی سے تھے، اور اِس بار بھی سبھی جیتنے والے مسلم امیدواروں کا تعلق کانگریس سے ہی ہے۔
View more
Sat, 13 May 2023 21:01:53
کرناٹک میں کانگریس کی شاندار جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کرناٹک کے عوام کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس جیت نے ریاست میں نفرت کا بازار بند کرکے محبت کی دوکان کھول دی ہے۔
View more
Sat, 13 May 2023 19:45:15
اُترکنڑا کی چھ سیٹوں میں سے بھٹکل، کاروار، ہلیال اور سرسی (چار سیٹوں) میں کانگریس کی شاندار جیت کے ساتھ ریاست کرناٹک میں کانگریس پوری شان کے ساتھ اقتدار پر واپسی کرنے میں کامیاب ہوگئی اور بجرنگ بلی کے نام پر ووٹ مانگنے والے مودی کی کوششوں پر پانی پھر گیا۔
View more
Sat, 13 May 2023 08:00:25
کرناٹک میں جے ڈی ایس کے ایک بار پھر کنگ میکر بننے کی امید ہے۔ 10 میں سے 5 /ایگزٹ پول معلق اسمبلی کی پیش گوئی کر رہے ہیں یعنی جے ڈی ایس کی مدد کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔
View more
Sat, 13 May 2023 07:57:19
10مئی کو ہوئے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کی تاریخ آتے ہی تمام سیاسی پارٹیوں،سیاسی لیڈروں اور عوام کی دھڑکنیں تیزہوگئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy