Thu, 26 Jun 2025 12:29:18
نیلیاڈی کے قریب مناگنڈی میں نیشنل ہائی وے 75 پر زمین کھسکنے بعد سڑک پر ملبہ کا ڈھیر جمع ہوگیا اور اس رکاوٹ کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی ۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 18:00:54
بھٹکل کے ایک نجی کالج میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب بدھ کی صبح کالج کے لیب روم میں ایک شخص کی پھانسی پر لٹکتی ہوئی نعش پائی گئی۔ خودکشی کرنے والے کی شناخت 53 سالہ شری دھر موگیر کے طور پر کی گئی ہے، جو بھٹکل کے بیلنی علاقے کا رہائشی تھا۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 16:59:35
شہر کے بجپے میں ہوئے ہندوتوا وادی راوڈی شیٹر سہاس شیٹی قتل معاملے کی تفتیش کر رہی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عدالت سے ملزمین کو اپنی تحویل میں دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے منظور کرتے ہوئے عدالتی حراست میں موجود آٹھ ملزمین کو یکم جولائی تک کے لئے این آئی اے کی تحویل میں دیا ہے ۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 12:21:58
سابق رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے کی کار کو اوور ٹیک کرنے سے ناراض ہو کر ایک مسلم فیمیلی کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے ملزم اننت کمار کے گن مین شریدھر کو اتر کنڑا ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایم نارائین نے معطل کر دیا ہے ۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 12:17:26
بینگلورو سے گوا کی سمت جانے والی ایک بس یلاپور کے قریب اریبیل گھاٹ سیکشن میں الٹ گئی مگر خوش قسمتی سے بس میں موجود 25 مسافر جانی نقصان سے بال بال بچ گئے ۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 12:08:33
بجپے میں سہاس شیٹی قتل اور کوڈوپو میں ہجومی تشدد کے ذریعے کیے گئے اشرف کے قتل سے متعلقہ تحقیقات کے بارے میں سوشیل میڈیا میں چل رہی قیاس آرائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سٹی پولیس کمشنر سدھیر شیٹی نے بتایا کہ ان دونوں قتل کی تحقیقات پوری طرح سائنٹفک طریقے سے چل رہی ہیں ۔ اگر کسی کے پاس کوئی بھی ٹھوس ثبوت ہو تو تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کیا جائے ۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 23:59:29
ساحلی علاقوں کے بعد اب گھاٹ کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ چار گھاٹ والے چار تعلقہ جات میں 25 جون، بروز بدھ کو اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 13:05:14
شہر کے ایک اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ای میل بھیجنے والی ملزمہ کو گجرات کی احمد آباد سٹی سائبر کرائم پولیس نے چینئی سے گرفتار کیا ہے ۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 12:59:53
سرسی تعلقہ کے جوگن ہکّلو میں واقع آبشار کی سیاحت کے دوران تیز دھارے میں بہہ کر ایک 24 سالہ نوجوان لاپتہ ہوگیا ہے جس کی شناخت پون گنپتی جوگی کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy