ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: ترکاری بیوپاری کو دھمکی آمیز فون کال معاملہ؛ انجینئرنگ طالب علم سمیت 3 ملزمین گرفتار

بھٹکل: ترکاری بیوپاری کو دھمکی آمیز فون کال معاملہ؛ انجینئرنگ طالب علم سمیت 3 ملزمین گرفتار

Sun, 24 Aug 2025 14:16:41    S O News
بھٹکل: ترکاری بیوپاری کو دھمکی آمیز فون کال معاملہ؛ انجینئرنگ طالب علم سمیت 3 ملزمین گرفتار

بھٹکل 24 / اگست (ایس او نیوز) چند دن پہلے بھٹکل کے ایک معروف ترکاری بیوپاری انور باشاہ کو ایک اجنبی شخص کی  جانب سے فون کرکے ان کے تعلق سے نجی ویڈیو اور فوٹو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے کا جو معاملہ پیش آیا تھا، اسے بھٹکل  ٹاون پولیس  ٹیم نے حل کر دیا ہے اور تین ملزمین گرفتار کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ ترکاری بیوپاری کی طرف سے پولیس  تھانہ میں  شکایت  درج کی گئی تھی  جس میں کہا گیا تھا الگ الگ نمبروں سے انٹرنیٹ کے ذریعے انہیں اور ان کی بیوی کو کسی اجنبی شخص نے  پہلے 20 لاکھ روپے اور پھر اس کے بعد کم از کم 15 لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ان کے نجی فوٹو اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر دیواکر کی رہنمائی میں سب انسپکٹر نوین نائک کی قیادت میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ پولیس کی اس ٹیم نے بڑی مستعدی سے تفتیش کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث تین ملزمین کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت محمد فارس ابن عبدالمطلب کوڈی (20 سال)، محمد ارشد ابن محمد زبیر بیاری (20 سال) اور امان ابن مسعود خان انجینئرنگ طالب کے طور پر کی گئی ہے ۔گرفتاری کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔


Share: