Wed, 12 Jul 2023 16:58:04
مرکزی بینک آر بی آئی (آر بی آئی) نے دو کوآپریٹو بینکوں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ آر بی آئی صارفین کے تحفظ کے پیش نظر متعدد بینکوں کے طریقہ کار پر نظر رکھتا ہے اور خامی پائے جانے پر کارروائی کرتا ہے۔
View more
Wed, 12 Jul 2023 16:54:31
دہلی فسادات کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو دہلی ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے طاہر حسین کو 5 مقدمات میں ضمانت دے دی ہے۔ ساتھ ہی انہیں کچھ شرائط سے بھی پابند کیا گیا ہے۔ تاہم انہیں دیگر مقدمات میں ضمانت نہیں مل سکی، اس لیے فی الحال ان کی رہائی ممکن نہیں اور وہ جیل میں ہی رہیں گے۔
View more
Wed, 12 Jul 2023 16:51:06
مغربی بنگال میں ہوئے پنچایت انتخابات میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے یکطرفہ جیت حاصل کی ہے۔ اس الیکشن میں ٹی ایم سی نے 3317 سیٹوں میں سے کل 2552 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
View more
Wed, 12 Jul 2023 13:28:05
مدھیہ پردیش میں ایمپلائی سلیکشن بورڈ کے ذریعہ منعقد گروپ 2، سَب گروپ 4 کے سلیکشن امتحان کی میرٹ لسٹ جاری کیے جانے کے بعد کانگریس نے اسے ’ویاپم 2‘ قرار دیا ہے۔ کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ جن امیدواروں نے دستخط ہندی میں کیے ہیں ان کے انگریزی میں صد فیصد نمبر آئے ہیں۔
View more
Wed, 12 Jul 2023 13:25:01
سپریم کورٹ نے منگل کے روز بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری اور 7 لوگوں کے قتل کے معاملے میں سبھی 11 قصورواروں کو دی گئی چھوٹ کے خلاف داخل عرضیوں پر سماعت 17 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ دراصل حکومت نے بلقیس بانو عصمت دری معاملے میں سزا کاٹ رہے سبھی قصورواروں کو گزشتہ سال سزا میں چھوٹی دی تھی، اور سبھی جیل سے باہر آ گئے تھے۔ حکومت کے اس قدم کے خلاف بلقیس کے ساتھ ساتھ کئی سماجی کارکنان نے آواز اٹھ
View more
Wed, 12 Jul 2023 13:22:28
لوک سبھا انتخاب 2024 میں اب زیادہ وقت نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سبھی پارٹیاں منصوبہ بندی میں مصروف ہو گئی ہیں۔ اس درمیان کانگریس پارٹی نے لوک سبھا کی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
View more
Wed, 12 Jul 2023 13:19:03
اڈانی گروپ پر ہنڈن برگ کی رپورٹ سے اٹھے تنازعہ معاملے میں جانچ کر رہی مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کو سپریم کورٹ نے مزید وقت دیتے ہوئے معاملے کی سماعت ایک ماہ آگے بڑھاتے ہوئے 14 اگست کو طے کر دیا ہے۔ اس معاملے میں اب سیبی کو 14 اگست تک جانچ جاری رکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔
View more
Wed, 12 Jul 2023 13:01:25
بروہت بینگلورو مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) چیف کمشنر تشار گری ناتھ نے بتا یا کہ شہر کے اندرا کینٹینوں میں بد نظمی ٹھیک کرنے کے مقصد سے ہر ایک کینٹین کے لئے ایک افسر کو مقرر کیا جائے گا۔ اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے تشار گری ناتھ نے اس بات کی جانکاری دی۔
View more
Wed, 12 Jul 2023 12:51:10
ریاستی گورنر تھاور چند گہلوٹ نے کہا کہ ایک عظیم ہندوستان کی تعمیر میں اگلے25سال اہم ہیں،جس میں ہم تمام کو حصہ دار بننا چاہئے۔ یہاں گنا نا جیوتی آڈیٹوریم میں منعقد بنگلور سٹی یونیورسٹی کے دوسرے کانوکیشن تقریب کی صدارت کر تے ہو ئے گورنر نے اس خیال کا اظہار کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy