Thu, 13 Jul 2023 10:53:33
یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 سالوں میں مودی حکومت نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر 2,330 کروڑ روپے کے اشتہارات کے ذریعہ اپنے پروپیگنڈے کے لیے سرکاری رقم کا استعمال کیا ہے۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 10:49:36
مدھیہ پردیش کی 15ویں اسمبلی کا آخری اجلاس دو دن میں ہی ختم کر دیا گیا۔ اس اجلاس کے پہلے دن سے کانگریس نے جہاں قبائلیوں پر مظالم اور ’مہاکال لوک گھوٹالہ‘ پر بحث کرائے جانے کے مطالبہ کو لے کر ہنگامہ کیا تو وہیں بی جے پی حکومت بحث سے بھاگتی نظر آئی۔ حالانکہ ہنگامہ کے درمیان حکومت نے تمام سرکاری کام پورے کیے اور ضمنی بجٹ سمیت تمام بلوں کو پاس کرا لیا۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 10:45:15
دہلی سے ملحق اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں باگیشور دھام والے بابا دھیریندر شاستری کا دربار سزا ہوا ہے۔ زبردست بھیڑ ان کی تقریر سننے اپنی عرضی لگانے کے لیے امنڈ رہی ہے۔ اسی درمیان بدھ کو وہاں بھگدڑ مچنے کی خبر ہے، جس میں کئی خواتین زخمی ہو گئیں۔ گرمی اور امس کے سبب بھی کئی لوگ چکر کھا کر گر گئے۔ ان واقعات سے پروگرام کے انتظامات کی قلعی کھل گئی ہے۔ حالانکہ یوپی پولیس نے بھگدڑ سے انکار کیا ہے۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 10:29:13
2020 میں پیش آئے دہلی فسادات کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے آج دہلی کی ایک عدالت نے سونو نامی ملزم پر 5000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ معاملے کی سماعت سے متعلق تاریخ پہلے سے طے تھی اور سبھی ملزمین کو لازمی طور پر حاضر رہنے کو کہا گیا تھا، پھر بھی سونو کی غیر موجودگی ناقابل فراموش ہے۔ عدالت نے ملزم (کے وکیل) کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ سماعت کی تاریخ مقرر ہونے کے باوجود ملزم امرنات
View more
Thu, 13 Jul 2023 10:14:17
اتراکھنڈ، دہلی، یوپی، پنجاب اور ہریانہ میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے گزشتہ 4 دنوں میں ملک کی مختلف ریاستوں میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 8 جولائی سے ہماچل پردیش میں 36، یوپی میں 34، جموں و کشمیر میں 15، اتراکھنڈ میں 9، دہلی میں 5 اور راجستھان، مہاراشٹرا اور ہریانہ میں ایک ایک موت کی اطلاع ملی ہے۔ ہماچل میں 10,000 سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ چندرتل میں 3 فٹ برف جمع ہوگئی ہے۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 10:11:50
اڈیشہ کے بالاسور میں گزشتہ 2 جون کو پیش آئے دردناک ٹرین حادثہ معاملہ میں ریلوے نے اپنے 7 ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔ ان میں وہ تین ریلوے ملازمین بھی شامل ہیں جنھیں گزشتہ 7 جولائی کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔
View more
Wed, 12 Jul 2023 22:46:35
راجدھانی دہلی میں یمنا ندی کی آبی سطح 1978 کے گزشتہ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے 207.55 میٹر تک پہنچ گئی ہے، جس سے دہلی میں یمنا اور آس پاس کے تمام نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی بھر گیا ہے۔ اس سے ہزاروں لوگوں کو جان بچانے کے لیے نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔ اس بارے میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بدھ کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر مرکز سے مداخلت کی گزارش کی ہے۔
View more
Wed, 12 Jul 2023 22:21:22
مرکز کی مودی حکومت نے گڈس اینڈ سروس ٹیکس نیٹورک (جی ایس ٹی این) کو ’پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ‘ (پی ایم ایل اے) کے دائرے میں شامل کر لیا ہے۔ اس سے ٹیکس چوری اور بل میں ہیرا پھیری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے گی۔
View more
Wed, 12 Jul 2023 19:44:36
بھٹکل میں رابطہ سوسائٹی کی طرف سے بالغوں کے لئے 20 جولائی سے چھ ماہی کنڑا کورس شروع کیا جارہا ہے جس میں کنڑا سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے بالخصوص سماجی اور عوامی سطح پر خدمات پیش کرنے والے لوگ فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ اس بات کی اطلاع رابطہ کے جنرل سکریٹری عتیق الرحمن مُنیری نے دی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy