Fri, 14 Jul 2023 09:33:48
بہار میں بی جے پی لیڈروں نے آج اسمبلی میں ہنگامہ کے بعد واک آؤٹ کر دیا اور پھر سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ گاندھی اسٹیچو سے پٹنہ کی سڑکوں پر احتجاجی مارچ شروع کر دیا۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 21:10:11
دہلی میں جمنا ندی کی سطح آب ریکارڈ 208.46 میٹر تک پہنچ گئی۔ 45 سال بعد یہاں یمنا کے پانی کی سطح اس سطح پر پہنچی ہے۔ ایسے میں دہلی کے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ دارالحکومت میں کئی مقامات پر سیلابی پانی بھر گیا ہے۔ ایسے میں اگر آپ گھر سے دفتر یا کسی اور کام کے لیے جانے کا سوچ رہے ہیں تو جان لیں وہ کون سی سڑکیں ہیں جو سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں اور وہ سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 20:37:30
بارش اور سیلاب کا سامنا کرنے والے شمالی ہندوستان کے لیے راحت کی کوئی امید نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چار سے پانچ روز تک تیز بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اندازوں کے مطابق مغربی اتر پردیش، اتراکھنڈ اور بہار میں بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ سیلاب کے خطرے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 19:55:10
غیر قانونی طور پر فروخت کے لئے گائیں رفت کرنے کے الزام میں دھرمستھلا پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جن کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ وہ بی جے پی کے سرگرم کارکنان میں شامل ہیں۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 12:51:20
ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامہ کے مطابق ضلع اڈپی کی ڈپٹی کمشنر کی حیثیت ودیا کماری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ وہاں ڈی سی کی خدمات انجام دے رہے کورما راو کو تبادلہ کیا گیا ہے ۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 12:44:37
ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور دفاع کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے تینوں افواج کو ایک ہی کمانڈر کے تحت لانے کے لئے مشترکہ دفاعی نظام "انٹی گریٹیڈ تھیٹر کمانڈ" قائم کیا جا رہا ہے جس میں جئے پور اور لکھنو کے علاوہ کاروار بحری اڈہ بھی شامل ہے جہاں دیش کا پہلا میری ٹائم انٹی گریٹیڈ تھیٹر کمانڈ قائم کیا جا رہا ہے ۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 12:38:02
نیشنل ہائی وے 66 کا فور لین توسیعی منصوبہ مکمل ہونے تک ضلع شمالی کینرا میں ٹول وصولی بند کرنے کی ہدایت ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے دی تھی ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا نے کہا تھا کہ یہ بات ان کے اختیار میں نہیں ہے ، البتہ تحفظ کے نقطہ نظر سے بینگا کی سرنگ کو آمد و رفت کے لئے بند کیے جانے کی ہدایت عمل کیا گیا تھا ۔
View more
Thu, 13 Jul 2023 12:30:17
ضلع شمالی کینرا کے اریبیل گھاٹ پر دو تین دن قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا ایک چھوٹا سا معاملہ پیش آیا جس سے ماضی قریب میں ہوئے چٹان کھسکنے کے ایسے بہت بڑے معاملہ کی یاد تازہ ہوگئی جب پورے ساحلی علاقہ کا رابطہ دوسرے تعلقہ جات سے مکمل طور پر کٹ گیا تھا ۔ ایسا لگتا ہے کہ اس کے باوجود ضلع انتظامیہ نے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے اوراس طرح کے معاملے دوبارہ پیش آنے کے امکانات اب بھی موجود ہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy