Tue, 11 Jul 2023 12:54:26
ریاست میں سابقہ سدارامیا حکومت کے دور میں شروع کی گئی شادی محلوں کی تعمیر کی اسکیم کو موجودہ حکومت نے آگے بڑھانے اور ادھورے شادی محلوں کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات ریاستی وزیر برائے ہاؤزنگ ،اقلیتی بہبود و اوقاف بی زیڈ ضمیر احمد خان نے بتائی ۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 12:36:59
اسمبلی اسپیکر یوٹی قا در نے ایوان کو مطلع کیا کہ ایک نا معلوم شخص جو حال ہی میں اسمبلی ہال میں پہنچا تھا اور جے ڈی ایس ایم ایل اے کری اما کے لیے مختص نشست پر بیٹھا ہوا پایا گیا تھا اور اب اسے ودھان سودھا پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 12:09:50
گینگسٹر سے سیاست دان بنے بھائیوں عتیق احمد اور اشرف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) 90 دن کی مقررہ مدت ختم ہونے پر جلد ہی اپنی چارج شیٹ داخل کرے گی۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم سنی سنگھ، لولیش تیواری اور ارون موریہ کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی ہے اور اسے 15 جولائی تک عدالت میں داخل کر دیا جائے گا۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 12:05:27
شادی کے استقبالیہ میں شرکت کے لئے جانے کے دوران آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 7 افراد بشمول تین خواتین اور ایک کم عمر لڑکی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دیگر 15 شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 12:01:55
مغربی بنگال پنچایتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ پولنگ کے دوران کئی پرتشدد واقعات رونما ہوئے، جس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری نے ریاستی الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر پنچایتی انتخابات کے لیے مرکزی فورسز کی موجودگی میں منصفانہ گنتی کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 11:56:43
اتر پردیش کے غازی آباد میں دہلی-میرٹھ ایکسپریس پر بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں پر کراسنگ ریپبلک تھانہ علاقہ میں راہل وہار کے سامنے اسکول بس اور کار کے درمیان زبردست ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فی الحال پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 11:54:33
الہ آباد ہائی کورٹ نے ’شری کرشنا جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ‘ کی طرف سے دائر ایک رٹ پٹیشن کو خارج کر دیا ہے، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ متھرا کی سول انتظامیہ سے مسجد کی انتظامی کمیٹی اور اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کے مقدمے کے خلاف اعتراضات پر فیصلہ کرنے سے پہلے متھرا کے سول جج کو ہدایت دے کہ وہ شاہی مسجد کے سائنسی سروے کی درخواست پر فیصلہ کریں۔
View more
Tue, 11 Jul 2023 11:48:23
مہاراشٹر میں اجیت پوار کے این سی پی سے بغاوت کرنے ایکناتھ شندے-دیویندر فڑنویس حکومت سے ہاتھ ملانے کے بعد نئے وزرا کو قلمدانوں کی تقسیم اور کابینہ کی توسیع میں تاخیر ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اجیت پوار اپنے دھڑے کے وزرا کے لئے اہم قلمدان کے خواہاں ہیں اور اسی بات پر رسہ کشی جاری ہے۔ دریں اثنا، ریاست کے دونوں نائب وزرا اعلیٰ اجیت پوار اور دیویندر فڑنویس نے دیر رات گئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ان
View more
Tue, 11 Jul 2023 11:38:44
اتر پردیش میں ٹماٹر تلاش کرتے نہیں مل رہے ہیں، اور اگر مل بھی رہے ہیں تو اس کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ عام آدمی اسے خریدنے کی حالت میں نہیں۔ حیرت انگیز طور سے ٹماٹر کی قیمت 150 روپے سے 200 روپے فی کلو پہنچ گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy