Sat, 15 Jul 2023 12:25:22
آندھرا پردیش کے چتور ضلع میں چنئی-بینگلورو ڈبل ڈیکر ایکسپریس میں دھواں نکلنے سے مسافروں میں دہشت پھیل گئی۔ واقعہ جمعرات کا بتایا جا رہا ہے جب ایک کوچ سے اچانک دھواں نکلنے لگا جسے دیکھ کر مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ دھواں دیکھ کر ایس 6 کوچ کے کچھ مسافروں نے چین کھینچ دی اور ٹرین سے نیچے اتر گئے۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 12:18:20
سپریم کورٹ نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے خیمہ کے خلاف داخل نااہلیت سے متعلق عرضیوں پر فیصلہ کرنے میں مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے ذریعہ کی جا رہی تاخیر کے خلاف ادھو ٹھاکرے گروپ کے ذریعہ داخل عرضی پر نوٹس جاری کیا۔ ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑی کی قیادت میں جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے اس معاملے میں دو
View more
Sat, 15 Jul 2023 12:08:04
وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت فرانس کے دورے پر ہیں، جہاں سے انہوں نے راجدھانی دہلی میں آئے ہوئے سیلاب کے حالات پر معلومات حاصل کی۔ نریندر مودی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو فون کیا اور دیلی کی خیریت دریافت کی۔ اس پر کانگریس پارٹی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ امریکہ میں تھے اور منی پور جل رہا تھا تو انہوں نے اس طرح کی کوئی کال کیوں نہیں کی گئی؟
View more
Sat, 15 Jul 2023 11:58:55
دہلی کے کئی علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے حالات انتہائی سنگین ہو گئے ہیں۔ حالات بے قابو دکھائی پڑ رہے ہیں اور انتظامیہ بھی فکر مند ہے۔ آئی ٹی او، اکشر دھام، دہلی سکریٹریٹ وغیرہ علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔
View more
Sat, 15 Jul 2023 11:53:39
اقوام متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کی طرف سے جمعرات کو شائع کردہ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دھچکوں کی وجہ سے سن 2020 سے سن 2023 کے اواخر تک 75ملین افراد انتہائی غربت میں چلے جائیں گے، یعنی انہیں یومیہ 2.15 ڈالر سے بھی کم پر اپنی زندگی بسر کرنی پڑ رہی ہے۔ جب کہ مزید90 ملین افراد خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گے۔ یومیہ 3.65 ڈالرآمدنی والے افراد کو خط افلاس کے زم
View more
Sat, 15 Jul 2023 11:40:13
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ شمال مغربی ہندوستان میں آئندہ پانچ دن تک اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں الگ الگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کی امید ہے۔ ان پانچ دنوں میں ہماچل پردیش اور مشرقی راجستھان میں بھی الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہوگی۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو اتراکھنڈ میں الگ الگ مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ مشرق اور آس پاس کے شمال مشرقی ہند میں 17
View more
Sat, 15 Jul 2023 11:23:06
چاندکو چھونے اور تاریخ رقم کرنے کیلئے نکل چکاہے چندریان۔چندریان 3 کو اسرو کے مرکزی سری ہری کوٹا (آندھرا پردیش ) سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ ہندوستان کا تیسرا چاند مشن تقریباً 40-50دنوں کے سفر کے بعد 23-24اگست کے درمیان چاند کے جنوبی مدار پر لینڈ کرے گا۔ LVM3-M4راکٹ چندریان-3 کو 179 کلومیٹر تک اوپر لے گیا۔ اس کے بعد اس نے چندریان 3 کو آگے کے سفر کیلئے خلا میں بھیج دیا۔ اس کام میں راکٹ کو صرف
View more
Sat, 15 Jul 2023 00:26:30
بھٹکل خلیفہ محلہ میں 1973 سے قائم کوسموس اسپورٹس سینٹر کی جانب سے جمعہ بعد نمازعشاء علاقہ کےہونہار طلبہ و طالبات کی ہمت آفزائی اور اُنہیں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھانے کے مقصد سے تعلیمی ایوارڈ کا شاندارپروگرام منعقد ہوا جس میں تین سال کی مدت میں تعلیم سمیت مختلف میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کی تہنیت کرتے ہوئے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔
View more
Fri, 14 Jul 2023 21:55:54
دہلی کے کئی علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے حالات انتہائی سنگین ہو گئے ہیں۔ حالات بے قابو دکھائی پڑ رہے ہیں اور انتظامیہ بھی فکر مند ہے۔ آئی ٹی او، اکشر دھام، دہلی سکریٹریٹ وغیرہ علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy