Wed, 02 Aug 2023 20:54:54
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بدھ کو کہا کہ نوح میں تشدد کی وجہ سے 6 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں 116 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعلیٰ کھٹر نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں ہوم گارڈ کے دو جوان اور چار عام شہری شامل ہیں۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 20:35:37
ریاستی وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی طرف سے غیراخلاقی پولیس گری کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ اور پولیس کی جانب سے بروقت اقدام کیے جانے کے باوجود دکشن کنڑا میں ہندو شدت پسندوں کی طرف سے ایسی غیر قانونی سرگرمیاں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 19:59:07
ریاست گیر سطح پر ہندو۔مسلم بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لئے قائم سدبھاونا منچ کی طرف سے 2/اگست کو بھٹکل رابطہ ہال (نوائط کالونی) میں سدبھاونا ملن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے میں تعاون کرنے والے تین سماجی کارکنوں کی تہنیت بھی کی جائے گی۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 17:56:54
موبائل اور موبائل چارجر کو ہمیشہ بچوں سے دور رکھنا چاہیے، ورنہ یہ بچے کی جان بھی لے سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک المناک واقعہ کاروار کے سِدّر گاؤں میں بدھ کو پیش آیا جب آٹھ ماہ کی بچی نے زمین پر رینگتے ہوئے موبائل چارجر کا کیبل پکڑ لیا اور اسے اپنے منہ میں ڈال کر چبانے کی کوشش کی جس کے دوران اس کے جسم میں بجلی دوڑ گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 12:38:38
ہریانہ کے ضلع نوح (علاقہ میوات کا شہر) میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی یاترا کے دوران بھڑکنے والے تشدد پر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ نے کہا ’’نوح مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں ہندو اور مسلمان ایک عرصے سے امن و امان کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 12:36:34
کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے بدھ کے روز منی پور کی صورتحال پر مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ’’مرکز نے آئینی ذمہ داری کا انجن بند کر دیا ہے اور چابیاں پھینک دی ہیں۔‘‘
View more
Wed, 02 Aug 2023 12:33:33
سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ منگل کو سماعت مکمل ہونے تک منی پور جنسی تشدد کے وائرل ویڈیو معاملے میں عصمت دری کی دو متاثرین سے بات نہ کرے اور نہ ہی ان کے بیانات ریکارڈ کرے۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 12:26:43
منگل کے روز ایکناتھ شندے کے دھڑے کو پارٹی کا نام”شیو سینا“اور اس کے انتخابی نشان ”کمان اور تیر“کو الاٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف ادھو ٹھاکرے کی عرضی کو فوری طور پر فہرست بند کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا۔
View more
Wed, 02 Aug 2023 12:23:44
ہریانہ کے میوات (نوح) علاقے میں پیر کو ایک مذہبی یاترا کے دوران دو برادریوں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا۔ تشدد میں دو ہوم گارڈز سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ 30 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy