Thu, 03 Aug 2023 14:06:23
اتراکھنڈ میں بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ جمعرات کو ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع میں موسلادھار سے بہت زیادہ بارش کی وارننگ دی ہے۔ اس کے پیش نظر چمپاوت، باگیشور اور نینی تال کے تمام تعلیمی اداروں اور تمام آنگن واڑی مراکز میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 14:03:25
اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے جمعرات کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 13:56:36
ہریانہ کے نوح میں وی ایچ پی کی ’برج منڈل جل ابھیشیک یاترا‘ کے دوران ہجوم کے بے قابو ہو جانے، لوگوں پر حملہ کرنے اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے کئی واقعات رونما ہوئے۔ اسی دوران نوح کی ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (اے سی جے ایم) انجلی جین کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا۔ وکلا کے ایک گروپ نے اپنی جان پر کھیل کر انہیں وہاں سے بحفاظت نکالا، تاہم ہجوم نے جج انجلی جین کی گاڑی نذر آتش کر دی۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 13:43:58
لڑائی کے دوران مبینہ طور پر اپنی بیوی کی انگلی کاٹنے اور اسے نگلنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، پولیس نے جمعرات کو بتایا۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے شہر کے کوننا کونٹے پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 13:37:16
بینگلورو میں ایک عمارت کی چوتھی منزل سے اوور ہیڈ واٹر ٹینک گرنے سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ واردات بدھ کو دیر رات شیواجی نگر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔دو مہلوکین میں سے ایک کی شناخت 40 سالہ ارول کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرے کا نام معلوم نہ ہوسکا۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 13:32:31
اقوام متحدہ نے کہا کہ سوڈان میں خوراک کے شدید عدم تحفظ میں مبتلا افراد کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔ فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ نے تقریباً 40 لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا ہے۔ یہ نقل مکانی اندرون ملک اور بیرون ملک کی گئی ہے۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 13:28:25
باورچی خانہ میں روزانہ استعمال ہونے والا ٹماٹر اب عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ بہت سے تھوک فروشوں کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں لگنے والی آگ مزید بھڑکنے والی ہے اور اس کی خوردہ قیمت 300 روپے فی کلو تک جا سکتی ہے! خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر پیدا کرنے والے علاقوں میں اس کی پیداوار اور سپلائی میں مسائل کی و
View more
Thu, 03 Aug 2023 13:19:17
ہریانہ کے نوح میں تشدد پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اقتدار میں بیٹھی بی جے پی حکومت پر سوال اٹھائےہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی حب الوطنی ہے جہاں بھائی کو بھائی سے لڑایا جاتا ہے۔ رپور ٹ کے مطابق کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ ہندوستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں امن ہو۔
View more
Thu, 03 Aug 2023 13:14:10
نوح، میوات میں تشدد کے بعد ہریانہ حکومت نے نوح، فرید آباد اور پلول اضلاع اور گروگرام ضلع کے سوہنا، پٹودی اور مانیسر سب ڈویژنوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات 5 اگست تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہریانہ کے ہوم سکریٹری نے اس سلسلے میں حکم جاری کیا ہے۔ ہوم سیکرٹری نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں صورتحال اب بھی سنگین اور کشیدہ ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy