Thu, 17 Aug 2023 11:39:51
کرناٹک کانگریس کے صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ موجودہ دور میں فرقہ وارانہ طاقتوں کے خلاف جنگ چھیڑنے کی ضرورت ہے۔
View more
Thu, 17 Aug 2023 11:28:10
آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے تازہ رینکنگ جاری کی ہے جس میں ٹی-20 میں ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادو نے پہلے مقام پر قبضہ برقرار رکھا ہے۔ انھوں نے گزشتہ سال ٹی-20 عالمی کپ کے دوران یہ درجہ بندی حاصل کی تھی اور اس کے بعد سے وہ لگاتار اچھی پاریاں کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان کے لیے اچھی بات یہ بھی ہے کہ شبھمن گل کی ٹی-20 رینکنگ میں زبردست بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ انھوں نے ٹی-20 بلے بازوں کی رینکن
View more
Thu, 17 Aug 2023 11:22:35
وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست کے موقع پر لال قلعہ سے ’وشوکرما یوجنا‘ کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے 24 گھنٹے کے اندر، یعنی محض ایک روز بعد ہی مرکزی حکومت سے منظوری مل گئی ہے۔
View more
Thu, 17 Aug 2023 11:13:41
گزشتہ کچھ دنوں سے سیاسی مباحث کے مرکز میں رہے این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) کے صدر شرد پوار نے بدھ کو مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے تئیں اپنی وفاداری دہراتے ہوئے بی جے پی پر تلخ حملہ بولا۔ سبھی سیاسی قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے شرد پوار نے چھترپتی سنبھاجی نگر میں کہا کہ بی جے پی میں شامل ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ میں ایم وی اے کے ساتھ ہوں۔ ہم ممبئی میں آئندہ قومی اپوزیشن اتحاد (اِنڈیا)
View more
Thu, 17 Aug 2023 11:04:26
ہندوستان کے تیسرے چاند مشن چندریان3 نے بدھ کی صبح چوتھا مرحلہ عبور کیا اور اپنی منزل کے قریب پہنچ گیا- یہ عمل چندریان کیلئے بہت اہم تھا اورآج (17 اگست کو) چندریان-3 لینڈر ماڈیول (ایل ایم) پروپلشن ماڈیول (پی ایم) سے الگ ہو گا-
View more
Thu, 17 Aug 2023 10:59:06
ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے چاروں طرف تباہی کا منظر ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں بارشوں کے باعث 71 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شملہ میں سمر ہل کے قریب شیو مندر کے ملبے سے ایک اور خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
View more
Thu, 17 Aug 2023 10:43:27
آئندہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی قیادت والی این ڈی اے کو سخت مقابلہ دینے کیلئے26/اپوزیشن جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر آکر اپنے اتحاد کو I.N.D.I.A. کا نام دیا ہے-
View more
Thu, 17 Aug 2023 10:36:31
کانگریس نے بدھ کو کہا کہ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف اکاؤنٹس (سی اے جی) کی رپورٹ میں بے نقاب اہم سرکاری پروجیکٹوں میں گھپلوں نے ملک کو بہت بڑا اقتصادی نقصان پہنچایا ہے اور اس کی ساکھ پر بھی سوال اٹھائے ہیں - اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بارے میں جواب دینا چاہیے -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy