Sat, 19 Aug 2023 11:13:04
لوک سبھا انتخابات سے پہلے کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ان انتخابات کو لوک سبھا انتخابات کے لئے سیمی فائنل بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ ان میں مدھیہ پردیش بھی شامل ہے جہاں اس سال کے آخر تک انتخابات ہونے والے ہیں۔ جمعرات کو ایم پی کے لیے اپنے 39 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے، بی جے پی نے انتخابی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ہی بگل بجا دیا ہے۔ دوسری طرف کانگریس نے مدھیہ پردیش جیتنے کے
View more
Sat, 19 Aug 2023 00:01:40
چارہ گھوٹالہ معاملے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ذریعہ آر جے ڈی صدر لالو پرساد کو دی گئی ضمانت کو رد کرنے کی سی بی آئی کی عرضی پر سپریم کورٹ جلد سماعت کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق اس معاملے پر آئندہ جمعہ یعنی 25 اگست کو سماعت ہونے کا امکان ہے۔ مرکزی جانچ ایجسی (سی بی آئی) نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ کے سامنے معاملے کا تذکرہ کیا اور ضمانت رد کرنے
View more
Fri, 18 Aug 2023 23:56:20
کرناٹک میں کانگریس حکومت کے ذریعہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کو ختم کیے جانے کی بی جے پی نے سخت مخالفت کی ہے، جس پر کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ این ای پی ان کا (بی جے پی کا) سیاسی ایجنڈا تھا۔ اسے تو ان کی حکومت والی ریاستوں میں بھی نافذ نہیں کیا گیا ہے۔
View more
Fri, 18 Aug 2023 23:48:20
اتر پردیش کے لکھیم پور میں جمعہ کو گیس سلنڈر میں دھماکہ ہونے سے چھت گر گئی۔ اس حادثہ میں ماں-بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ چھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گنیش پرساد ساہا نے بتایا کہ لکھیم پور کھیری کے تھانہ پسگنوا کے ایک قصبے میں چائے بناتے وقت سلنڈر پھٹ گیا جس سے مکان کی چھت گر گئی۔ اس واقعہ میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور چھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔
View more
Fri, 18 Aug 2023 23:46:48
نارتھ ویسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (NWKRTC) نے سکینڈٖ پی یو سی کے دوسرے سپلیمنٹری امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کی سہولت کے لئے مفت بس سروس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Fri, 18 Aug 2023 23:38:55
کانگریس نے آج سٹہ بازی ایپ کے ذریعہ 1200 ہندوستانیوں کے 1400 کروڑ روپے کی ہوئی ٹھگی معاملے میں مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
View more
Fri, 18 Aug 2023 23:34:09
منی پور میں ایک بار پھر تشدد کی آگ بھڑکتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ جمعہ کی صبح اخرل ضلع واقع کوکی تھووائی گاؤں میں 3 لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد سے عوام میں دہشت پھیل گئی ہے۔ برآمد لاشوں کی حالت بہت خراب بتائی جا رہی ہے کیونکہ اس کے جسم پر چاقو کے نشانات بھی ہیں اور کئی اعضا کو کاٹا بھی گیا ہے۔
View more
Fri, 18 Aug 2023 23:24:35
اِسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کو ’مشن چاند‘ میں آج اس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب پروپلشن سے الگ ہو کر چاند کے مدار میں چکر لگا رہے وکرم لینڈر کی کامیابی کے ساتھ ڈی بوسٹنگ ہوئی۔
View more
Fri, 18 Aug 2023 23:12:54
بلقیس بانو کے قصورواروں کی رِہائی کے معاملے پر مرکزی حکومت اور گجرات حکومت نے سپریم کورٹ میں آج اپنی دلیلیں پیش کیں۔ گجرات حکومت کی طرف سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے بتایا کہ قصورواروں کی رِہائی اصولوں کی مطابق ہی کی گئی ہے۔ ایس وی راجو نے کہا کہ سزا سنائے جانے کے وقت عدالت کو بھی پتہ تھا کہ 14 سال کے بعد چھوٹ دی جا سکتی ہے۔ عدالت نے ایسی سزا نہیں دی تھی کہ قصورواروں کو 30 سال بعد ہی چھو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy