Fri, 18 Aug 2023 00:11:57
مرکز پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے جمعرات کو کہا کہ 'ڈیمڈ' جنگلات کو ختم کرنے کی جلد بازی میں نریندر مودی حکومت نے درحقیقت جنگلات کو تباہ کر دیا ہے۔
View more
Fri, 18 Aug 2023 00:08:19
ایسا لگتا ہے جیسے مہاراشٹر نونرمان سینا کے چیف راج ٹھاکرے بی جے پی سے ناراض ہیں۔ اسی ناراضگی کا نتیجہ ہے کہ انھوں نے بی جے پی کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ انھوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے دوسری پارٹیوں کے لیڈران پر بدعنوانی کا الزام لگاتی ہے اور پھر اسے اپنے ساتھ ملا لیتی ہے۔ بی جے پی کے ساتھ آنے والے گاڑی میں چھپ کر جاتے ہیں۔
View more
Fri, 18 Aug 2023 00:04:52
ہریانہ کے نوح ضلع میں 31 جولائی کو ہوئے فرقہ وارانہ تصادم کے سلسلے میں گرفتار گئو رکشک بٹو بجرنگی کو جمعرات کے روز نوح کی ایک عدالت نے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ اس درمیان نوح پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے اس کے پاس سے آٹھ تلواریں برآمد کی ہیں۔
View more
Fri, 18 Aug 2023 00:00:41
جمعرات کے روز ناگپور سے پونے جا رہی انڈیگو کی پرواز سے ٹھیک پہلے اسی طیارہ کا ایک پائلٹ بیہوش ہو کر بورڈنگ گیٹ پر گر گیا۔ اسپتال لے جانے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ انڈیگو کے ترجمان نے اس سلسلے میں بتایا کہ ’’ناگپور میں ہمارے ایک پائلٹ کا انتقال ہو گیا جس پر ہمیں افسوس ہے۔ ناگپور ہوائی اڈے پر ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں بدقسمتی سے ان کا انتقال ہو گیا۔ ہماری ہمدرد
View more
Thu, 17 Aug 2023 23:57:11
رواں سال کے آخر میں 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس تعلق سے بی جے پی نے بڑی پیش قدمی کرتے ہوئے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ مدھیہ پردیش کے 39 اور چھتیس گڑھ کے 21 امیدواروں کا اعلان بی جے پی نے کر دیا ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات کو لے کر پوری طرح کمر کس چکی ہے۔
View more
Thu, 17 Aug 2023 23:54:29
مرکزی حکومت نے ’اڑان‘ منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت عوام کو سستا ہوائی سفر مہیا کرایا جاتا ہے۔ لیکن یہ ’اڑان‘ اسکیم بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف سی اے جی کی ایک رپورٹ سے ہو رہا ہے۔
View more
Thu, 17 Aug 2023 23:49:14
جمعرات 17 اگست کو بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس کے قصورواروں کی رہائی سے متعلق سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے گجرات حکومت سے کئی سخت سوالات پوچھے۔
View more
Thu, 17 Aug 2023 20:29:06
بھٹکل پولس نے فوڈ انسپکٹر کے ساتھ ایک گودام میں چھاپہ مارتے ہوئے مبینہ طور پر راشن کی دکان کا 6000 کلو (60 کینٹل) چاول برآمد کرلیا اور اسے ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ تین لوگوں کو اپنی حراست لے لیا۔ چھاپہ ماری کی یہ کاروائی جمعرات کو جالی پنچایت حدود کے مینگو فارم کے قریب انجام دی گئی۔
View more
Thu, 17 Aug 2023 18:25:51
تعمیرات عامہ کے وزیر ستیش جارکی ہولی نے کہا کہ ساحلی، پہاڑی اورملناڈ وغیرہ کے دیہی علاقوں میں جہاں ضرورت ہے ا ُن علاقوں میں فٹ بریجس کی تعمیر کے لیے مناسب تجاویز تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy