Wed, 23 Aug 2023 11:53:38
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جی 20 سربراہی اجلاس کے پیش نظر دہلی میں 8 سے 10 ستمبر تک عام تعطیل کا اعلان کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ دہلی میں جی 20سربراہی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے لیا گیا ہے۔ تمام اسکول، سرکاری دفاتر بشمول ایم سی ڈی دفاتر ان تاریخوں کو بند رہیں گے۔
View more
Wed, 23 Aug 2023 11:49:43
لکشدیپ سے این سی پی رکن پارلیمنٹ محمد فیضل کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب سپریم کورٹ نے قتل کی کوشش والے کیس میں قصور اور سزا کو معطل کرنے کے کیرالہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو منسوخ کر دیا۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ہی محمد فیضل کی لوک سبھا رکنیت بحال ہوئی تھی، لیکن اب ان کے لیے ایک بار پھر مشکلیں پیدا ہو گئی ہیں۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے محمد فیضل کو عبوری راحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نئے سرے سے س
View more
Wed, 23 Aug 2023 11:44:47
شمال مشرقی ریاست منی پور میں فی الحال تشدد کے واقعات تھم گئے ہیں۔ اس کے باوجود تین مہینے بعد بھی وہاں حالات معمول پر نہیں آ پا رہے ہیں۔ اُدھر امپھال-دیماپور قومی شاہراہ (این ایچ 2) پر ناقہ بندی منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہی، جبکہ سیکورٹی فورسز نے امپھال-جریبام قومی شاہراہ (این ایچ 37) پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو سہولت آمیز بنانے کے لیے سیکورٹی کور فراہم کیا ہے۔
View more
Wed, 23 Aug 2023 11:40:44
منی پور میں تقریباً ساڑھے تین ماہ قبل جو نسلی تشدد شروع ہوا تھا، وہ ابھی کچھ تھما ہوا ضرور ہے، لیکن ریاستی عوام اب بھی خوف کے سایہ میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ریاست میں مشکل حالات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریاستی کابینہ کے ذریعہ سفارش کے باوجود گورنر انوسوئیا اوئیکے نے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ اس درمیان منی پور تشدد کو لے کر سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل دی گئی
View more
Wed, 23 Aug 2023 11:35:16
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یو نے آئندہ یکم ستمبر تک ریاست میں بی جے پی کے خلاف جنتا دل یو 'پول کھول مہم' چلانے کا اعلان کیا ہے۔ جنتا دل یو کے قومی صدر للن سنگھ نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کر اس کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران یکم سے 5 ستمبر تک ہر ضلع ہیڈکوارٹرس میں مشعل جلوس اور کینڈل مارچ نکالا جائے گا اور بی جے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ 7 سے 12 ستمبر
View more
Wed, 23 Aug 2023 11:29:37
ہنگائی کے محاذ پر عوام کے لیے اچھی خبر سامنے نہیں آ رہی ہے۔ وزارت مالیات نے جو اشارے دیے ہیں اس سے لگتا ہے کہ لوگوں کو آنے والے وقت میں بھی مہنگی شرحوں پر سامان خریدنے کو مجبور ہونا پڑے گا۔ وزارت مالیات نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کا دباؤ بنا رہ سکتا ہے، ایسے میں مرکزی حکومت اور آر بی آئی کو اسے لے کر بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے منگل کو ماہانہ معاشی تج
View more
Tue, 22 Aug 2023 19:05:49
تعلقہ کے وینکٹاپور بریج سے ایک لاری تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی، البتہ بریج کی ریلنگ کی وجہ سے لاری ندی میں گرتے گرتے رہ گئی۔ حادثہ پیر دیر رات کو پیش آیا۔
View more
Tue, 22 Aug 2023 18:08:32
نوائط کالونی میں واقع بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم میں نوائط کالونی اُردو اسکول کے زیراہتمام پیر کو شہری حدود کے زونل لیول اسپورٹس مقابلے منعقد ہوئے جس میں والدین نے الزام لگایا کہ گراونڈ میں بچوں کے لئے کسی بھی طرح کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy