Sat, 26 Aug 2023 11:17:58
اسلامو فوبیا کی ایک تازہ واردات میں جہاں کئی غیر مسلم طلبہ کے ہاتھوں ایک ٹیچر نے کلاس کے ایک مسلم طالب علم کو طمانچہ رسید کرنے کی وڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل یونے کے بعد انتظامیہ نے متعلقہ ٹیچر کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے
View more
Sat, 26 Aug 2023 10:59:03
کیرالہ کے وائناڈ سے ایک اندوہناک حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایک جیپ 25 میٹر گہری کھائی میں گر گئی جس سے کم از کم 9 افراد کی موت ہو گئی ہے جن میں بیشتر خواتین ہیں۔ یہ حادثہ منّاتھاوڈی کے تھاوِنہال گرام پنچایت کے پاس سرزد ہوا۔ حادثہ میں زخمی دو لوگوں کو منّاتھاوڈی میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
View more
Sat, 26 Aug 2023 10:55:49
ہماچل پردیش میں بارش نے ریاست بھر میں تباہی مچا دی ہے۔ بارش سے ریاستی حکومت کو اب تک آٹھ ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور ہماچل اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والی پرینکا گاندھی نے ہماچل پردیش میں ہونے والی تباہی کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ پرینکا گاندھی نے اس مشکل وقت میں ہماچل پردیش کے لوگوں کے لیے دعا بھی کی۔
View more
Sat, 26 Aug 2023 10:51:53
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے 25 اگست کو ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسان میں 4 نئے اضلاع کی تشکیل کو منظوری دے دی گئی ہے۔ انھوں نے ریاستی کابینہ کی 100ویں میٹنگ کے بعد بتایا کہ انتظامی صلاحیت میں بہتری کے لیے ریاست میں چار نئے اضلاع تشکیل دیئے جائیں گے، اور اس کے علاوہ 81 ذیلی اضلاع کی تشکیل کو بھی کابینہ کی منظوری مل گئی ہے۔
View more
Sat, 26 Aug 2023 10:48:37
منی پور میں نسلی تشدد کے واقعات میں قدرے کمی آئی ہے، لیکن اب بھی وہاں حالات تشویشناک ہیں۔ منی پور کی گورنر انوسوئیا اوئیکے کے ذریعہ دیے گئے بیان ریاست کی فکر انگیز حالت کی طرف واضح اشارہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منی پور میں ہندوستان اور پاکستان سرحد جیسے حالات پیدا ہو چکے ہیں۔ اتنے برے حالات ملک کے کسی بھی حصے میں نہیں ہیں۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ اس طرح کا تشدد آپ نے ملک میں کبھی نہیں دیکھا ہوگا
View more
Sat, 26 Aug 2023 08:11:16
پیٹ کے درد کا علاج کرتے کرتے اسپتال میں ہی انتقال کر جانے والے محمد آصف معاملے میں متعلقہ اسپتال اور ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے اور مرحوم آصف کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کو ہوناور کے عوام نے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے
View more
Fri, 25 Aug 2023 20:53:31
گیارہ سال قبل ہوئے سوجنیا نامی نوجوان لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے کی دوبارہ تفتیش کا مطالبہ کرتے ہوئے سوجنیا کے لئے انصاف کی جد و جہد کے قائم کنداپور اور بیندور کی کمیٹیوں کی طرف سے کنداپور کے شاستری سرکل پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
View more
Fri, 25 Aug 2023 20:43:39
ریاست کرناٹکا میں نوجوان لڑکوں کے اندر اغلام بازی یا ہم جنس پرستی کی وجہ سے ایچ آئی وی / ایڈس کا مرض آج کل بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ سرکاری اسپتالوں سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق امسال جنوری سے اگست 2023 تک 500 نوجوان اس مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں ۔
View more
Fri, 25 Aug 2023 10:45:29
پیٹ میں درد کے باعث اسپتال میں داخل نوجوان کی اچانک موت؛ ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام ؛ پولس تھانہ کے باہر میت رکھ کراحتجاج؛ ہائی وے بلاک کرنے کی کوشش
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy